بھارت میں مسلسل مسلمانوں کی نسل کشی کی جارہی ہے،اعجاز چودھری

  بھارت میں مسلسل مسلمانوں کی نسل کشی کی جارہی ہے،اعجاز چودھری

  



لاہور(سٹی رپورٹر) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے کہاہے مودی ہٹلر انسانیت کا قاتل کشمیر سمیت بھارت میں بسنے والوں مسلمانوں کی زندگیوں کو تنگ بنا دیا ہیں۔بھارت میں مسلسل نسل کشی کی جارہی ہیں۔ بھارتی مظالم پر عالمی برداری کی خاموشی لمحہ فکریہ ہیں۔پی ٹی آئی کی حکومت افغانستان سمیت خطے میں امن کی خواں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آرایس ایس کے غنڈو ں کا مودی ایماء پر بھارت میں مسلمانوں کی املاک کو نقصان پہنچانے، جلانے اور مسجدوں پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، ڈونلڈٹرمپ کا پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف کاوشوں کا اعتراف اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک اور خطے میں امن وامان کا خواہاں ہے، دہشتگردی کے خاتمے کے لئے پاکستانیوں نے جتنی جانی و مالی قربانیاں دی ہیں شاید ہی کسی اور ملک نے اتنی قربانیاں دی ہوں گی۔ان خیالات کا اظہار لندن سے آئے ہوئے پارٹی رہنماء ڈاکٹر ثاقب کی قیادت میں ملنے والے اوورسیز کے وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا، اعجازاحمدچوہدری نے کہاکہ ٹرمپ کا نریندرمودی اورلاکھوں ہندوتوا کے پیپروں کاروں کے سامنے پاکستان کے ساتھ امریکہ کے شاندار تعلقات اور وزیراعظم عمران خان ان کے دوست ہیں کہنے سے نریندری مودی اور ان پر سکتہ طاری ہو گیا اور وہ پاکستان کے خلاف زہر اگلنے سے باز رہا،کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں بلکہ متنازعہ اور حل طلب مسئلہ ہے، بھارت خود سیکیورٹی کونسل میں گیا تھا اور آج تک بھارت نے اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عمل نہیں کیا

مزید : میٹروپولیٹن 1