پیپلز پارٹی عوام مسائل سے پوری طرح آگاہ ہے،عزیز الرحمن چن

  پیپلز پارٹی عوام مسائل سے پوری طرح آگاہ ہے،عزیز الرحمن چن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی عوامی مسائل سے اچھی طرح آگاہ ہے اور عوام کے ساتھ مل کر ہر فورم پر آواز بلند کرے گی تاکہ حکمران پر دباؤ بڑھایا جا سکے کیونکہ موجودہ حکومت خواب غفلت کی نیند سو رہی ہے جبکہ عوام مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ آ کر خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تیزی سے بڑھتے مسائل نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا ہے موجودہ حکومت نے 18 ماہ میں عوام کوغربت افلاس کے سواکچھ نہیں دیا ہے حکومت کی نااہلی کی وجہ سے اْس کے اپنے بھی ساتھ چھوڑرہے ہیں سلیکٹڈ حکومت میں مہنگائی کاجوسونامی آیاہواہے اْس میں حکومت خودڈوب جائے گی۔