پنجاب یونیورسٹی شعبہ فارمیسی کا سپورٹس گالا

پنجاب یونیورسٹی شعبہ فارمیسی کا سپورٹس گالا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر)پنجاب یونیورسٹی شعبہ فارمیسی کے زیر اہتمام سپورٹس گالا ڈنر کا انعقاد کیا گیا جس میں پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلیم مظہر، ڈین فیکلٹی آف فارمیسی پروفیسرڈاکٹر ندیم عرفان بخاری، فیکلٹی ممبران اور طلباؤ طالبات نے شرکت کی۔ اس موقع پر سپورٹس میں بہترین کارکردگی دکھانے والے طالبعلموں میں انعامات تقسیم کرتے ہوئے ڈاکٹر سلیم مظہر اور ڈاکٹر ندیم عرفان بخاری نے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ کیمپس میں کھیلوں اور دیگر صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دے رہی ہے۔