تبدیلی سرکار خوشحالی کے قصے سنانابند کرے،سعدیہ تیمور

تبدیلی سرکار خوشحالی کے قصے سنانابند کرے،سعدیہ تیمور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ تیمور نے کہا ہے کہ تبدیلی سرکارمعاشی خوشحالی کی قصہ کہانیاں سنانا بند کرے، معاشی ترقی کے نعرے فریب ہیں عوام تبدیلی سرکاری کے جھانسے میں نہیں آئیں گے، انہوں نے کہاکہ دنیا بھر میں پاکستان کی معاشی حالت پر افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے، روز ڈالر کی قیمت کم ہورہی ہے،صنعت کار اس صورت حال سے سخت پریشان ہیں،ایک طرف معاشی عدم استحکام ہے تو دوسری طرفایف بی آر نے صنعت کاروں کا جینا مشکل کردیا ہے، انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوام کے مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے بجٹ پیش کیا۔ مسلم لیگ ن کے دو رمیں ملک بھر میں خوشحالی آئے اور ترقی کی نئی راہیں کھلیں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ محدوو وسائل میں عوام کے مسائل حل کرنا مشکل کام تھا مگر مسلم لیگ ن نے یہ مشکل کام کردیکھا یا ہے اور ایسے منصوبے پیش کئے جس کی ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد تعریف کررہے ہیں۔عوام نے جن مقاصد کے لئے مسلم لیگ ن کو ووٹ دئیے تھے وہ مقاصد حاصل ہوئے مگر تحریک انصاف کو جن مقاصد کے لئے ووٹ ملے وہ مقاصد حاصل نہ ہوسکے۔انہوں نے کہاکہ آئندہ بھی مسلم لیگ ن عوام کی توقعات پر پورا اترے گی اور آئندہ بھی عوام دوست اقدامات کئے جائیں گے۔مسلم لیگ ن کے دور میں بنائے گئے منصوبوں سے ترقی کی نئی راہیں کھل گئیں۔چین پاک معاہدوں سے پہلے ہی ترقی کا سفر شروع ہوا