مہنگائی کا جن قابو کرنا حکومت کی پہلی ترجیح ہے،شاہد صدیق

  مہنگائی کا جن قابو کرنا حکومت کی پہلی ترجیح ہے،شاہد صدیق

  



لاہور (سٹی رپورٹر)چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی، پنجاب حکومت میڈیا سٹریٹیجی کمیٹی کے ممبر ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ مہنگا ئی کا جن قا بو کر نا حکومت کی پہلی تر جیح ہے، پٹرو لیم مصنوعا ت کی قیمتو ں میں کمی کااعلان کر کے پی ٹی آئی حکومت نے عوام کو حقیقی ر یلیف فراہم کیا،ملک سے مہنگا ئی کو کنٹرو ل کرنے کیلئے حکومت عملی اقداما ت کررہی ہے۔ اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ پٹرولیم مصنو عات قیمتو ں میں کمی کا فیصلہ بلا شبہ ایک قا بل تعر یف اقدام ہے جس میں عوام کو ریلیف دینے کی کو شش کی گئی ہے، پٹرو لیم مصنوعا ت کی قیمتو ں میں کمی کے بعد گھر یلو اشیا کے قیمتو ں میں حکومتی سبسڈی سے عوا م کو ریلیف ملے گا۔ انہو ں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان ملک کو بحرانو ں سے نکالنے کیلئے عملی اقدامات کررہے ہیں،تحریک انصا ف اپنے منشور کے مطا بق پاکستان کوحقیقی فلاحی اسلامی سیا ست بنانے کے وعدہ کو پورا کرے گی،اپوز یشن کے انتشار پسند ایجنڈے کو عوام ہمیشہ کیلئے مسترد کر چکی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1