تاجروں کیلئے شناختی کارڈ کی شرط فوری ختم کی جائے،عبدالمنان

  تاجروں کیلئے شناختی کارڈ کی شرط فوری ختم کی جائے،عبدالمنان

  



لاہور (سٹی رپورٹر)پاکستان ٹریڈرز اینڈ انڈسٹریل فرنٹ ایسوسی ایشن کے صدر شیخ عبدالمنان نے کہا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے کاروبار نہ ہونے کے برابر ہے۔بار بار کہہ چکے ہیں کہ تاجروں کے چولہے بندنہ کئے جائیں۔شناختی کارڈ کی شرط کو فی الفور ختم کیا جائے کیونکہ اس سے کارو باری طبقہ شدید پریشانی میں مبتلاء ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے کاروبار دوست پالیسیاں مرتب کرنے کے منشور کا اعلان کیا تھا۔لیکن افسوس کی بات ہے کہ ان پر کوئی عمل درآمد نہیں ہوا ہے۔ہم سب پریشان ہیں کہ اگر یہ سلسلہ کچھ دیر اور چلا تو خدشہ ہے کہ ملک معاشی طور پر بھی پیچھے چلا جائے گا۔کسی بھی ملک میں تاجروں کو ہمیشہ ریلیف فراہم کیا جاتا ہے لیکن پاکستان میں ریلیف فراہم کرنے کی بجائے الٹا ان کی راہ میں روڑے اٹکائے جاتے ہیں

مزید : میٹروپولیٹن 1