آسیہ ملعونہ کی 295سی کے خلاف ہرزہ سرائی لمحہ فکریہ ہے،اشرف جلالی

  آسیہ ملعونہ کی 295سی کے خلاف ہرزہ سرائی لمحہ فکریہ ہے،اشرف جلالی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر)تحریک لبیک یا رسول اللہؐ اور تحریک صراط مستقیم کی دعوت پر ملک بھر میں عظیم عاشقِ رسول ؐشہید ناموسِ رسالت حضرت غازی ممتاز حسین قادری کے سالانہ عرس مقدس کے موقع پر یوم ممتاز حسین قادری شہید منایا گیا۔اس موقع پر تحریک لبیک ؐکے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے ممتاز نگر بارہ کہو اسلام آباد میں حضرت غازی ممتاز حسین قادری کے مزار پرحاضری دی۔ اس موقع پر غازی صاحب کے والد ملک محمد بشیر اعوان،برادر اکبرملک محمد دل پذیر اعوان،علامہ محمد اشفاق صابری، علامہ محمد شبیر احمد چشتی،علامہ فرمان علی حیدری، صاحبزادہ محمد مرتضی علی ہاشمی،علامہ محمد جاوید سیالوی، علامہ محمد مبشر رسول صدیقی،علامہ محمد صدیق مصحفی، گوہر ممتاز حسین قادری و دیگر موجود تھے۔”مرکزی حضرت غازی ممتاز حسین قادری کانفرنس“ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا کہ قانون ناموس رسالت 295c کے خلاف پیرس میں میڈیا کے سامنے آسیہ ملعونہ کی ہرزہ سرائی حکومت پاکستان کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ناموس مصطفےٰ ﷺ کی پاسبانی نے غازی ممتاز حسین قادری کو حیات جاودانی سے نوازدیا ہے۔