اقوام متحدہ بی جے پی کو دہشتگرد قراردیکر پابندی لگائے،شفیق رضا
لاہور (سٹی رپورٹر)انجمن شہر یان لاہورکے چیئرمین شفیق ر ضا قادری نے کہا ہے کہ پاکستان میں اقلیتیں محفو ظ بھار ت میں غیر محفو ظ کیو ں؟، اقوام متحدہ انتہاپسند جماعت شیوسینا، بی جے پی کو دہشت گرد تنظیم قرار دیکر ان پر پابندی عائدکرے، ہندوستان میں تمام اقلیتیں غیر محفوظ ہوچکی ہیں، انسانی حقوق پامال ہورہے ہیں۔اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ نئی دہلی سرکار اور پولیس ہندو دہشت گردوں کی سہولت کار بن کر مسلمانوں سمیت تمام اقلیتوں کیلئے بھارت کی سر زمین کو تنگ کرنے پر تلی ہوئی ہے۔ ایسی صورتحال پر عالمی برادری اور انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں کی خاموشی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہاکہ مودی آر ایس ایس کا ممبر ہے اس کی سوچ انتہا پسندانہ و دہشت گردانہ ہے اگر بھارتی ہتھیار ایسے افراد کے ہاتھوں میں ہوں گے تو پھر دنیا کے امن کی گارنٹی کیسے دی جا سکتی ہے؟۔