اینٹی کرپشن کی ریٹائر اور ترقی پانے والے افسران کے اعزاز میں تقریب

اینٹی کرپشن کی ریٹائر اور ترقی پانے والے افسران کے اعزاز میں تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اپنے نمائندے سے)محکمہ اینٹی کرپشن لاہور ریجن میں ریٹائرڈ اور پرموٹ ہونے والے اہلکاروں کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ ملازمین میں شیلڈز اور سوٹ تقسیم کئے گئے۔تقریب میں ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور احمد افنان، ڈپٹی ڈائریکٹر کاشف جلیل،مرکزی صدر اپیکا چودھری ارشاد، صدر لاہور ریجن چوہدری عبدالقیوم نے شرکت کی۔اینٹی کرپشن لاہور ریجن کے تمام ملازمین اور انویسٹی گیشن افسران بھی تقریب میں موجود تھے۔ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور احمد افنان نے اس موقع پر ریٹائرڈ ہونے اور پروموشن پانے والے اہلکاروں کو محکمہ کا اثاثہ قرار دیدیا۔دریں اثناء ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور ریجن احمد افنان کی قیادت میں بہترین کارکردگی دیکھانے والے ملازمین کی حوصلہ افزائی کیلئے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں زیر التواء کیسز کو نمٹانے، نئی آنیوالی درخواستوں کو بروقت حل کرنے اور ریکوری کے معاملات کواحسن طریقے سے حل کرنے والے ملازمین کو بہترین کارگردگی پر شیلڈزسے نوازا گیا جن میں ڈپٹی ڈائریکٹر کاشف جلیل، نوید طارق، رانا عمران علی، عامر عباس، طارق سعیدسر فہرست رہے۔ خاور عباس، محمد ثاقب، عثمان مجید، میبن احمد، معین الدین،محمد اویس، سمیت دیگر نے شیلڈزحاصل کیں۔ یونین لیڈر لاہور ریجن چوہدری قیوم اور ایڈمن افسر غلام رسول گجر نے تمام ملازمین کو یکجا کرنے اور ان کی پرموشن میں اہم کردار ادا کیا۔