ڈیفنس میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے نوجوان جاں بحق،دیگر وارداتوں میں لاکھوں لوٹ لئے

ڈیفنس میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے نوجوان جاں بحق،دیگر وارداتوں میں لاکھوں ...

  



لاہور(کرائم رپورٹر )صوبائی دارالحکومت میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان قتل جبکہ دیگر وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،زیورات اور قیمتی اشیا سے محروم ہو گئے، تفصیلات کے مطابق ڈیفنس بی میں 3 ڈاکووں نے مزاحمت پر شہری خالد کوسینے پر گولی ماری،جس سے خالد ہی جاں بحق ہو گیااورڈاکوفرار ہوگئے،کاہنہ میں ڈاکو سجاد کے گھر گھس کر 8لاکھ 20کی نقدی،زیوارات و دیگر اشیالیگئے،گرین ٹاون میں ڈاکو ارشد کے گھر میں گھس کر 6لاکھ 50ہزار روپے،پرائز بانڈ اور زیورات لوٹ کرفرارہوگئے۔ساندہ میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو عثمان اور فیملی سے 2لاکھ 15ہزار کی نقدی و زیورات، بادامی باغ میں ظفراور فیملی سے 1لاکھ28.کی نقدی و زیورات،ملت پارک سے موٹر سائیکل سوار ڈاکو کامران سے 47 ہزار،ٹاون شپ سے اویس سے گن پوائنٹ پر 80ہزار نقدی موبائل فون اور لوئر مال میں مجیب سے 20ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے، گلبرگ اور ہنجروال سے گاڑیاں، داتا دربار،مصطفی ٹاون اور شادمان سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید : علاقائی