پی ایچ پی کارکردگی رپورٹ

  پی ایچ پی کارکردگی رپورٹ

  



لاہور (کرائم رپورٹر)پنجاب ہا ئی وے پٹرول کی ہفتہ وار رپورٹ جاری،02اشتہاریوں سمیت مختلف جرائم میں ملوث56ملزمان گرفتارقبضہ سے446لیٹر شراب،4972 گرام چرس،14 پسٹلز، 01رائفل،03گنز اور116 گولیاں برآمد کی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق، پٹرولنگ پولیس نے کاروائی کرتے ہوے02اشتہاری ملزمان،عبد القدیر اور قد یر احمد کو گرفتار کیا۔دریں اثناء پنجاب ہائی وے پٹرول نے منشیات کے 34ملزمان، کاشف، حیدر، آصف، محمد بلال، شہباز شاہ، محمد ارسلان، عادل، صادق رحمن، مقسود احمد، محمد اکمل، محمد ادریس، کاشف، محمد نعمان، محمد عمران، غلام خان، بلاول حسین، زاہد ی، فخر خان، محمد شاہدخان، تصدق حسین، محمد عمران، جاوید اختر، صفدر، زاہد عباس، محمد جمشید، رحمت علی، حسن رضا، یوسف، سیف علی، عابد نواز، زین العبدین، اسد علی اور محمد اشفاق، کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 446 لیٹر شراب، 4972 گرام چرس برآمدکی۔ علاوہ ازیں پنجاب ہائی وے پٹرول نے ناجائزاسلحہ کے 22 ملزمان، صفدر، عاطف بشیر، قمر عباس، تیمور، سخی، عمر فاروق، کلیم، محمد عمر، محمد زاہد، خر م شہزاد، نور احمد، شکیل احمد، محمد مبین، زبیر جمیل، طلحہ، طارق عز یز، محمد مشتاق، علی، جون پول پترس، محمد ندیم، مہران، اور فہیم الحسن گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے01رائفل،14 پسٹلز،69 کارتوس، 05 میگزینز اور116گولیاں برآمدکیں۔

مزید : علاقائی