جرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن

جرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن

  



لاہور (کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر کی ہدایت پر صوبہ بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے اور اشتہاریوں سمیت بڑی تعداد میں دیگر ملزمان کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔ اسی سلسلہ میں ڈی پی اوچکوال محمد بن اشرف کی زیر نگرانی چکوال پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث اشتہاریوں، عدالتی مفروروں، چوروں، ڈکیتوں، منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں، ڈی پی او چکوال نے کارکردگی سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ چکوال پولیس نے ایک ماہ کے دوران سنگین مقدمات میں ملوث 20 اشتہاری مجرم گرفتار کر لئے ہیں۔ جبکہ 02ڈکیت گینگز کے 9 اراکین کو بھی ٹریس کر کے گرفتار کیا گیا جن کے قبضہ سے ایک عدد کار مالیتی 28لاکھ روپے،03موٹر سائیکل،07پ سٹل کے علاوہ50000روپے نقدی اور 270000 مالیت کی ایک گائے بھی برآمد کر لی گئی ہے۔

اسی طرح سرچ آپریشنز کے دوران سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب 14 ملزمان کو گرفتارکر لیا گیا جبکہ 15عدالتی مفروران بھی گرفتارکیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ رواں ماہ ناجائز اسلحہ کے 34مقدمات درج کرتے ہوئے 34ملزمان کو گرفتار کیا گیاجن سے 23پسٹل،07بندوق12بور،04رائفل اور 02کلاشنکوف برآمد کی گئیں۔ اسی طرح منشیات کے 34مقدمات درج کرتے ہوئے 34ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 22220گرام چرس، 48بوتل شراب،3594گرام افیون اور60گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔رواں ماہ پتنگ بازی کے خلاف خصوصی مہم کے دوران پتنگ بازی کا سامان معہ32پتنگ اور01گولہ ڈور بھی برآمد کی گئی جبکہ کرایہ داری ایکٹ کے تحت 32مقدمات درج کئے گئے ۔ اسی طرح قماربازی کے 06مقدمات درج کرتے ہوئے 31ملزمان گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 2419010روپے اور 09موبائل فون بھی برآمد کئے گئے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ رواں ماہ ضلعی پولیس نے خصوصی مہم کے دوران بغیر نمبر پلیٹ،غیر نمونہ نمبر پلیٹ،کالے شیشے والی گاڑیاں،دھواں دینے والی گاڑیاں،اوور لوڈنگ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کرتے ہوئے 6841چالان کئے ہیں۔ ڈی پی او چکوال نے کہا ہے کہ آئی جی پنجاب کے احکامات کے مطابق کرائم کنٹرول میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائیگی اور سرچ آپریشنز کی نگرانی خود کر رہا ہوں تاکہ قانون پسند شہریوں کی سہولیات کا خیال رکھا جائے۔اسکے علاوہ ضلع بھر میں شجر کاری مہم کا آغاز بھی کردیا گیا ہے جس کے تحت ضلع کے تمام تھانوں اور چوکیات پر شجر کاری کے سلسلہ میں پودے بھجوادئے گئے ہیں اورشجر کاری مہم میں 1000پودے لگائے جائیں گے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال نے کہا کہ چکوال کی عوام کیلئے ان کے آفس کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں اور عوام کو انصاف فراہم کرنا انکی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔جدید دو ر کے تقاضوں کے مطابق انفارمیشن ٹیکنالوجی کی موثر اور بروقت اصلاحات کی دستیابی کو ہرممکن بنایا جارہا ہے۔جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن بھی کئے جارہے ہیں اور جرائم پر قابو پانے کیلئے کمیونیٹی پولیسنگ کو بھی فروغ دیا جارہا ہے اس سلسلہ میں DDRCکو تحصیل لیول پر ایکٹیو کردیا گیا ہے اور رواں ماہ میں 55درخواستوں پر کارروائی کرتے ہوئے فریقین کے مابین راضی نامہ کرایا گیااور اس کے علاوہ طے شدہ شیڈول کے مطابق 04کھلی کچہریاں منعقد کی گئیں جبکہ روزانہ کی بنیاد پر بھی سائلین کی دادرسی کی جارہی ہے۔

مزید : علاقائی