پی ایس ایل، 20روزہ ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری

پی ایس ایل، 20روزہ ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری

  



لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے عوامی سہولت، آگاہی اور ٹریفک کی موثر روانی کیلئے 3 مارچ تا 22 مارچ تک کا ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری کر دیا، ٹریفک پلان کے مطابق شائقین کرکٹ کی سہولت کیلئے پارکنگ سٹینڈز کی تعداد3سے بڑھا کر5کردی گئیں،شہری پارکنگ پلازہ نزد سن فورٹ ہوٹل اور ڈھونگی گراونڈ ایم ایم عالم روڈ پر بھی گاڑیاں پارک کی جا سکیں گی،ایف سی کالج پارکنگ، پنجاب یونیورسٹی ہاسٹلز گراؤنڈ اور جام شریں نزد سنٹر پوائنٹ بھی گاڑیاں پارک کی جاسکتی ہیں، سید حماد عابد کا کہنا تھا کہ پارکنگ سٹینڈز سے شٹل سروس کے ذریعے شائقین کرکٹ قذافی سٹیڈیم پہنچ سکیں گے، اس موقعہ پر 17 سو سے زائد ٹریفک اہلکار تعینات ہونگے، جبکہ 5 ایس پیز،13 ڈی ایس پیز،90 انسپکٹرز فرائض سرانجام دیں گے،رانگ پارکنگ کے خاتمے کیلئے 20فورک لفٹرز، 5بریک ڈاؤنز بھی تعینات ہونگے، ان کا مزید کہنا تھا کہ سٹی ٹریفک پولیس روائتی انداز میں شائقین کرکٹ کو خوش آمدید کہے گی، ٹریفک پلان کے مطابق مین بلیوارڈ گلبرگ، لبرٹی چوک، سنٹر پوائنٹ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھلا رہے گا،مال روڈ،جیل روڈ،کینال روڈ، ایم ایم عالم روڈ پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں رہے گی،راستہ ایپ،راستہ ایف ایم 88.6کے ذریعے شہریوں کو ٹریفک کی بدلتی صورتحال سے آگاہ رکھا جائیگا،شہر ی مزید راہنمائی اور مدد کیلئے ہیلپ لائن15پر کال کرسکیں گے، آمدورفت کیلئے متبادل روٹس کینال روڈ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے ہمہ وقت کھلی رہے گی،جیل روڈ اور ایم ایم عالم روڈ بھی ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھلے رہیں گے، کلمہ چوک انڈرپاس، سنٹر پوائنٹ سے فردوس مارکیٹ روڈ بھی ہرقسم کی ٹریفک کیلئے کھلے ہونگے، سی ٹی او کا کہنا تھا کہ برکت مارکیٹ سے انڈرپاس کلمہ، سنٹر پوائنٹ، فردوس مارکیٹ، کینٹ ڈیفنس کھلے ہیں، ٹیم کی موومنٹ کے دوران روڈز کو کچھ لمحوں کیلئے بند کیا جائے گا، موومنٹ گزرتے ہی تمام ڈائیورشن کو ٹریفک کیلئے کھول دیا جائیگا۔

مزید : علاقائی