دکاندار سے رشوت لینے پر سب انسپکٹر اور پولیس کانسٹیبل معطل

  دکاندار سے رشوت لینے پر سب انسپکٹر اور پولیس کانسٹیبل معطل

  



لاہور(کر ائم رپو رٹر) بدعنوانی کا الزام ثابت ہونے پرپولیس سب انسپکٹراورکانسٹیبل معطل۔سب انسپکٹرذوالفقار تھانہ اکبری گیٹ جبکہ ڈرائیور شرافت نیازی پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں تعینات ہیں، ڈی آئی جی آپریشنزلاہور رائے بابر سعید نے دونوں اہلکاروں کے خلاف محکمانہ انکوائری کا بھی حکم دے دیا ہے۔معطل کئے جانے والے اہلکاروں کے خلاف ایک دکاندار سے رشوت وصول کرنیکا الزام تھا، اہلکاروں کے رشوت وصول کرنے کی شکایت سامنے آنے پر ان کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی گئی،محکمانہ انکوائری میں الزام درست ثابت ہونے پر ذمہ داروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا

مزید : علاقائی