پولیس موبائل خدمت شیڈول

  پولیس موبائل خدمت شیڈول

  



لا ہور (کر ائم رپو رٹر)موبائل پولیس خدمت مرکزمختلف مقامات پر شہریوں کو پولیس سروسز ان کے گھر کی دہلیز پر فراہم کر رہا ہے، ہفتہ وار شیڈول کے مطابق موبائل پولیس خدمت مرکز بروزپیر تلوار چوک بحریہ ٹاؤن، منگل واپڈا ٹاؤن گول چکر،بدھ اڈا پلاٹ،جمعرات رائیونڈ سٹی،جمعہ ٹھوکر چوک اوربروزہفتہ مرغزار کالونی ہنجروال فرائض سرانجام دے گا۔رائے بابر سعید نے کہا کہ شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔ شہریوں کی جانب سے موبائل پولیس خدمت مرکزکو بھرپور پذیرائی حاصل ہورہی ہے۔

مزید : علاقائی