پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

  پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

  



لاہور (کرائم رپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی گزشتہ ہفتہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی، امن و امان کے قیام اور عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنے کے لیے عملی اقدامات کئے گئے،مذہبی و سیاسی شخصیات کی پیشی سمیت دیگر اہم سکیورٹی پوائنٹس اور لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے پولیس لائنز سے روزانہ کی بنیاد پر 70 سے زائد پلاٹون روانہ کی گئیں،پولیس لائنز میں موجود فائرنگ رینج پر ایس پی یو کے 139 اہلکاروں کوفائر پریکٹس کے دوران ایس ایم جی گن کے 5،5 راؤنڈ فائر کروائے گئے۔ وی وی آئی پی اور وی آئی پی کی سکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کیلئے سات روزہ ''کلوز پروٹیکشن'' کورس کاانعقاد کیا گیاجس میں 33 جوانوں نے شرکت کی۔

کلوز پروٹیکشن کور س میں جوانوں کو ایس ایم جی گن، ایم پی فائیو اور بریٹا پسٹل کے 30،30 راؤنڈ فائر کروائے گے۔کورس کے دوران جوانوں کو اہم شخصیات کی انر اور آوٹر کارڈن سکیورٹی کے متعلق عملی تربیت بھی دی گئی۔کانسٹیبل سے ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی کے لئے محکمانہ امتحان لسٹ " اے "کا انعقاد کیا گیا۔لسٹ "اے" میں کامیاب امیدواروں کاتحریری امتحان اور پریڈ ٹیسٹ لیا گیا۔جوڈیشل ونگ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گذشتہ ہفتے کے دوران خطرناک نوعیت کے ملزمان سمیت ضلع لاہور کے 3140 اور بیرون اضلاعی 90 زیر تفتیش قیدیوں کو لاہور کی مختلف عدالتوں میں پیش کیا۔پولیس لائنز میں موجود پولیس ہسپتال میں 216 کو اہلکاروں کو ایمرجنسی بنیاد پر جبکہ 967 کو آوٹ ڈور میں مفت طبی سہولیات فراہم کی گئی۔

مزید : علاقائی