فیملی کلیم کی بنیاد پر کانسٹیبل کی آسامیوں پر بھرتی کا عمل شروع

  فیملی کلیم کی بنیاد پر کانسٹیبل کی آسامیوں پر بھرتی کا عمل شروع

  



لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں فیملی کلیم کی بنیاد پر کانسٹیبل اور لیڈی کانسٹیبل کی آسامیوں پر بھرتی کے عمل کا آغاز کر دیا گیا۔چیئرمین سلیکشن کمیٹی ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر فرحت عباس، ممبران کمیٹی لائن آفیسر اختر حسین اور او ایس آئی سی سی پی او آفس عقیل بھی موجود تھے۔ جسمانی پیمائش ٹیسٹ میں مرد و خواتین سمیت 45 امیدواروں نے شرکت کی۔جسمانی معیار پر پورا اترنے والے امیدواروں کے تحریری امتحان اور انٹرویوز لئے جائیں گے۔ ایس پی ہیڈ کوارٹرز ملک جمیل ظفر کااس موقع پر کہنا تھا کہ فیملی کلیم کے ذریعے بھرتی کا عمل پولیس ملازمین کی فیملی کی ویلفیئر عملی ثبوت ہے۔ بھرتی کے شفاف عمل کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

مزید : علاقائی