اضافی وارڈنز تعینات

  اضافی وارڈنز تعینات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور (کر ائم رپو رٹر)چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن(ر)سید حماد عابد کی ہدایت پرچھٹی کے روز کم عمر بچوں کو موٹرسائیکل، گاڑی،رکشہ کی ڈرائیونگ سے روکنے، تیز رفتاری اور ون ویلنگ کے خلاف موثر کارروائی کیلئے کینال روڈ، مال روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ، جی ٹی روڈ سمیت اہم شاہراہوں پر اضافی پٹرولنگ افسران تعینات کئے گئے۔
، جبکہ ڈی ایس پیز خود گشت کرتے نظر آئے، سی ٹی او کا کہنا تھا کہ چھٹی کے روز کم عمر بچے موٹر سائیکل گاڑی، رکشے لیکر سڑکوں آجا تے ہیں، جو عموماََ حادثات کا باعث بنتے ہیں، والدین کی طرف سے بچوں کو گاڑی، موٹرسائیکل دینا اور ان پر مکمل چیک اینڈ بیلنس نہ رکھنے سے حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے، ہماری ذرا سی غلطی سے عمر بھر کا پچھتاوا ہو سکتا ہے،والدین کم عمر ڈرائیور کی حوصلہ شکنی کیلئے مثبت کردار ادا کرنا چاہیے، چھٹی کے روز بہترین اقدامات کے باعث ون ویلنگ اور کم عمر ڈرائیورز پر قابو پایا گیا، سی ٹی او سید حماد عابد کا کہنا تھا کہ سٹی ٹریفک پولیس شہریوں کی حفاظت میں پیش پیش ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ ہیلمٹ کے استعمال سے انسانی جانوں کو محفوظ بنایا جا رہا ہے،چالان ٹکٹ کا مقصد شہریوں کی اصلاح کرتے ہوئے ان کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے،ان کا کہنا تھاکہ سال 2019 میں بارہ لاکھ سے زائد چالان ٹکٹ جاری کئے گئے جبکہ جنوری اور فروری میں ایک لاکھ دس ہزار چالان ٹکٹ جاری کئے گئے، حماد عابد کا کہناتھاکہ ٹریفک قوانین پر  سختی سے عمل درآمد کروایا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -