آئندہ بجٹ عوام دوست، لوگوں کوریلیف ملے گا، زین قریشی،اخترملک

      آئندہ بجٹ عوام دوست، لوگوں کوریلیف ملے گا، زین قریشی،اخترملک

  



ملتان (نمائندہ خصوصی) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری وزارت خزانہ مخدومزادہ زین حسین قریشی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو ملکی ترقی ہضم نہیں ہو رہی۔ بے وقت کا راگ الاپ رہی ہے دونوں جماعتیں گزشتہ کئی دیہائیوں سے پاکستان کی حکمران رہیں۔ عوام دونوں کو آزماچکے ہیں۔ تحریک انصاف کی حکومت آئینی مدت پورا کریگی۔ اگر ہماری پالیسیوں کو صحیح طریقے(بقیہ نمبر12صفحہ12پر)

سے نافذ کرنے دیا گیا تو عوام 2023ء کے انتخابات میں ایک بار پھر واضح اکثریت سے کامیاب کریں گے۔ صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے کہا حکومت عوام کے دیرینہ مطالبات ترجیحی بنیادوں پرحل کررہی ہے۔ حکومت عوام پرمہنگائی کابوجھ کم کرنے کی ہرممکن کوشش کررہی ہے۔سابقہ حکمران ملک کی معیشت کوتباہ کرکے علاج کے بہانے لندن فرار ہوگئے ہم نے اب معیشت پرگرپ کی ہے۔انشااللہ اگلابجٹ عوام دوست ہوگا مہنگائی میں کمی کرینگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز این اے 157 کی یونین کونسل 131میں مختلف ترقیاتی سکیموں کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ رکن صوبائی اسمبلی ملک واصف مظہر راں‘ صہیب راشد خان‘ میجر (ر) اشرف خان‘ ملک عبدلرؤف،راناعمران شمشاد،ملک نجف خان سیال،میاں عبدالغفار اورمشتاق کڑیا و علاقہ کی سرکردہ شخصیات اس موقع پر موجود تھیں۔ انہوں نے کہا این اے157کی عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کا وقت آ گیا ہے۔ این اے 157 میں گزشتہ 6ماہ کے دوران 50کروڑ روپے ترقیاتی کام کروا چکے ہیں۔ جبکہ بجٹ میں ابھی 6ماہ باقی ہیں۔ انشاء اللہ باقی کاموں کو بھی پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔ جس سے عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل ہوگی۔ انہوں نے کہا ان ترقیاتی کاموں سے ون ایم ار اور چھہ ٹرپائی کی عوام کوفائدہ پہنچے گا۔ بعد ازاں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری مخدومزادہ زین حسین قریشی‘ صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک اور ممبر صوبائی اسمبلی ملک واصف مظہر راں نے المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام ہسپتال کا دورہ کیا۔

زین قریشی

مزید : ملتان صفحہ آخر