امریکہ، طالبان معاہدے کوقدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،حافظ حمداللہ
ملتان (سٹی رپورٹر)امریکہ طالبان معاہدے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں. لیکن دیکھنا یہ ہے کیا اس معاہدہ سے افغانستان میں امن ھوسکے گا حقائق یہ ھیں امریکہ جھاں بھی گیا وھاں آج تک امن نہیں ھوسکا بہر حال ھماری نیک خواہشات امن معاہدہ کے ساتھ ھیں ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء محافظ ختم نبوت شاہین جمعیت مولانا حافظ حمد اللہ نے سردار شہزاد قیوم خان خاکوانی کی رہائش گاہ ملتان پر جے یو آئی کے مقامی عہدیداران و کارکنان (بقیہ نمبر14صفحہ12پر)
سے ملاقات کرتے ہوئے کیا. انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے ارکان پارلیمنٹ ایوان میں اسلام اور اسلامی اقدار کا تحفظ کرتے ہیں. چادر اور چار دیواری کے تقدس کا دفاع کرتے ہیں. آپ علماء کو ووٹ دیں یا نہ دیں مولوی آپ کی بہن بیٹی کی عزت کے لئے لڑتا رہا ہے اور لڑتا رہے گا. اس موقع پر جمعیت علماء اسلام ضلع بہاولپور کے جنرل سیکرٹری قاری سیف الرحمن راشدی، ضلع ملتان کے امیر مولانا محمد ایاز الحق قاسمی، سٹی امیر مولانا حبیب الرحمن اکبر، ضلعی جنرل سیکرٹری قاری محمد یاسین، ضلعی سیکرٹری اطلاعات میاں جمشید اجمل، پیر محمد صدیق، سٹی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا قاری ابوبکر عثمان مدنی، مولانا عمیر شاہین، حافظ سعد الدین، حافظ حماد یاسین، قاری ابوبکر عثمان الازہری و دیگر نوجود تھے۔
حافظ حمد اللہ