گندم خریداری، حکومت پوری تیاری کیساتھ میدان میں اتر ے گی، سمیع اللہ چوہدری

    گندم خریداری، حکومت پوری تیاری کیساتھ میدان میں اتر ے گی، سمیع اللہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ) صوبائی وزیر خوراک پنجاب سمیع اللہ چوہدری نے کہا ہے کہ پنجاب سے 45 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدی جائے گی۔65 روپے نرخ میں اضافہ کے ساتھ کاشتکاروں کو 1365 روپے فی من ادائیگی باعزت طریقے سے کی جائے گی۔چھوٹے کاشتکاروں کو موقع پر ادائیگی ہوگی اور فاصلہ زیادہ ہونے پر بنک کے بوتھ سنٹر میں بنائے(بقیہ نمبر33صفحہ12پر)

جائیں گے۔حکومت پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گی اور ٹارگٹ پورا ہونے پر پرائیویٹ خریدار کو موقع دیا جائیگا۔انہوں نے یہ بات سرکٹ ہاؤس ڈیرہ غازی خان میں ڈویژن بھر کے افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جنرل محمد صفات اللہ،ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ شاہ بہرام،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز فرخ شہزاد،جاوید وڑائچ،عمران بلوچ،میاں پرویز اختر اور دیگر موجود تھے۔صوبائی وزیر خوراک نے کہا کہ پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر کاشتکاروں کو انکی مرضی کے مطابق باردانہ دیا جائیگا جس کیلئے فرد ملکیت اور پٹواری کی تصدیق کی ضرورت نہیں۔کاشتکاروں کو ان کی محنت اور اجناس کا طے شدہ پورا معاوضہ دلایا جائیگا۔زائد کٹوتی اور ناجائز تنگ کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائیگا جس کیلئے زیرو ٹولیرینس پالیسی رکھی ہے ٹول فری نمبر متعارف کرانے کے ساتھ وہ اپنا ذاتی نمبر بھی پبلک کریں گیشکایات سیل فعال کرائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ باردانہ کی کوئی قید نہیں۔ باردانہ کے حصول اور سنٹروں پر کاشتکاروں کی تضحیک برداشت نہیں کی جائے گی۔کاشتکاروں کو عزت وتکریم دینے کے ساتھ ہرممکن سہولیات اور رہنمائی فراہم کی جائے گی افسران اور ٹیموں کو واضح ہدایات جاری کردی ہیں۔انہوں نے کہ ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے ضلع راجن پور میں سب سے پہلے گندم تیار ہوتی ہے کٹائی شروع ہونے پر گندم کی خریداری مہم کا آغاز کردیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ مانہ احمدانی ڈیرہ غازی خان میں تعمیر کئے گئے سائیلوز میں ازمائشی طور پر 33000 بیگز ذخیرہ کئے ہیں۔نکالنے پر گندم کا معیار چیک کیا جائیگا اور کوشش ہوگی کہ اس سال کے آخر تک سائلیوز کو مکمل فنکشنل کرایا جاسکے۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر خوراک نے کہا کہ پنجاب میں کبھی بھی گندم اور آٹا کا بحران نہیں رہا بلکہ پنجاب نے بڑے دل کا ثبوت دیتے ہوئے سندھ،خیبر پختونخوا اور بلوچستان کو بھی گندم دی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب اگر گندم اور آٹا نہ دیتا تو صوبوں میں قحط سالی کا خدشہ تھا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب نے بحران کے دنوں میں بھی اپنے دروازے بند نہیں کئے اور اب بھی خریداری مہم میں گندم کی نقل و حرکت پر صوبائی سرحدوں کی پابندی نہیں لگائیں گے۔صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری نے کہا کہ حکومت کی ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف جنگ ہے حال ہی میں چنی گوٹھ سے 55000 چینی کے بیگز برآمد کئے گئے۔
سمیعاللہ چوہدری