قوم کومسائل سے نمٹنے کیلئے متحد ہونا پڑے گا احمد یار ہنجرا کی میڈیا نمائندوں سے بات چیت

قوم کومسائل سے نمٹنے کیلئے متحد ہونا پڑے گا احمد یار ہنجرا کی میڈیا نمائندوں ...

  



کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر)سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجراء نے کہا ہے کہ تبدیلی سرکار نے ملک کو شدید معاشی بحران میں ڈبو دیا ہے جسکی وجہ ملک کے (بقیہ نمبر21صفحہ12پر)

چاروں صوبوں کے عوام مہنگائی اور بیروزگاری میں مبتلا ہو کر رہ گئے،عوام تنگ آ کر ایک بار پھر تبدیلی کی واپسی کیلئے سرگرم ہے، اب یہ تبدیلی ظالم حکمرانوں کو واپس گھر بھیج کر ہی دم لے گی،پوری قوم اپنے لیگی قائد میاں محمد نواز شریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار رکھتی ہے، پاکستان کی کامیابی کا ویژن صرف مسلم لیگ ن کے پاس ہی ہے،ان خیالات کااظہار انہوں نے ہنجراء ہاؤس پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا ہے، سیاسی عدم استحکام پیداکرنے والے ملک کے خیر خواہ نہیں انکی بے جاضد نے ملک وقوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے،موجودہ حکومت سے ملک کو جن گھمبیر مسائل کا سامنا ہے اس سے نمٹے کے لئے پوری قوم کو حب الوطنی کے جذبہ کے تحت متحدد ہو کر کھڑا ہونا ہوگا، انہوں نے کہا کہ معیشت اور اداروں کا بیڑا غرق کرنے کے بعدبھی عمران نیازی بڑی ڈھٹائی سے عوام کوجھوٹی تسلیاں دے رہاہے کہ سب ٹھیک ہوجائے گا،50 لاکھ گھر، ایک کروڑ نوکریاں ملک میں فیکٹریاں ہی فیکٹریاں اور روزگار کی فراہمی کی جھوٹے دعوے عمران نیازی کے منہ پر طمانچہ ہیں،اخلاقی طور پر عمران نیازی اور اس کی حکومت غریب عوام پر رحم کرتے ہوئے مستعفی ہوجائے،ملک احمد یار ہنجراء نے کہا کہ جھوٹے وعدہ کرنیوالوں نے عوام کو سبز باغ دکھا کر انہیں مزید غربت میں دھکیل کر دو وقت کی روٹی سے بھی محروم کر کے رکھ دیا ہے جسکی وجہ سے عوام تنگ آ کر ایک بار پھر تبدیلی کی واپسی کیلئے سرگرم عمل ہو چکے ہیں، اب یہ تبدیلی ظالم حکمرانوں کو واپس گھر بھیج کر ہی دم لیگی،انہوں نے کہا کہ برسراقتدار حکمرانوں کو غریب عوام سے کچھ بھی ہمدردی نہیں یہ صرف اقتدار کیلئے تبدیلی کا ڈھونگ رچایا گیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر