عالمی برادری مسلمانوں کی نسل کشی رکوانے کیلئے مودی پر دباؤ ڈالے،سید افتخارالحسن گیلانی
اُوچ شریف(نمائندہ پاکستان)ایم پی اے و صوبائی پارلیمانی سیکرٹری پنجاب سجادہ نشین دربار عالیہ قادریہ پیر مخدوم سید افتخار الحسن گیلانی نے بھارت کے شہر دہلی میں (بقیہ نمبر22صفحہ12پر)
مسلم کش فسادات کے واقعات کی شدید مذمت کی ہے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری پنجاب نے دہلی میں مسلمانوں کے گھروں اور مساجد پرحملوں پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہندؤ غنڈوں نے ریاستی دہشت گردی کی آڑ میں مسلمانوں پر زندگی تنگ کردی ہے۔نام نہاد جمہوریت کے لبادے میں مودی سرکار بدترین آمریت کامظاہرہ کر رہی ہے اورآر ایس ایس کے غنڈوں کو مودی سرکار کی پشت پناہی حاصل ہے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افسوس کا مقام ہے کہ دہلی جل رہا ہے اور مودی چین کی بانسری بجا رہا ہے مودی سرکار ذہن نشین کر لے تشدد اور جبر سے حق کی آواز دبائی نہیں جا سکتی،عالمی برادری مسلمانوں کی نسل کشی رکوانے کیلئے دباؤ ڈالے بھارت میں مسلمانوں سمیت کوئی اقلیت محفوظ نہیں عالمی برادری نئی دہلی اور مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی رکوانے کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالے۔ عالمی برادری کو خاموشی توڑ کر عملی اقدامات کرکے مودی سرکار کے خون آلود ہاتھوں کو روکنا ہو گا۔
دباؤ