طالبان، امریکہ امن معاہدے کاخیر مقدم کرتے ہیں، قاری حنیف جالندھری
ملتان (سٹی رپورٹر) طالبان امریکہ امن معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں، عالمی قوتوں کو سمجھ جانا چاہیے کہ طاقت کے بل بوتے پر قبضے نہیں کیے جاسکتے،امریکہ نے دانشمندی کا مظاہرہ کیا، معاہدہ حق کی فتح ہے، دینی مدارس کے فیض یافتہ لوگوں نے سپر طاقت کوزیر کیا، ان خیالات کا اظہار وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے جنرل سیکرٹری شیخ الحدیث مولانا قاری محمد(بقیہ نمبر17صفحہ12پر)
حنیف جالندھری نے جامعہ فاروقیہ شجاع آباد کے سالانہ اجتماع ختم قرآن کریم و صحیح بخاری شریف سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ دینی مدارس کو کمزور نہ سمجھا جائے، علماء وطلباء اپنے حقوق لینا جانتے ہیں، انہوں نے کہا کہ اسلام رہنے کے لیے آیا ہے مٹنے کے لیے نہیں، انہوں نے کہا کہ یہ اسلام کا معجزہ ہے، کہ ایک سپر طاقت نے گرفتار شدگان اور تکلیف اٹھانے والوں کو رہا کرکے اپنے ساتھ بٹھاکر امن کی بھیک مانگی۔معروف مصلح و شیخ طریقت حکیم محمد مظہر شاہ نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ اسلام کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں، کامیابی تقوی اور گناہوں سے بچنے میں ہے، علماء و عوام اپنی اصلاح کی جانب توجہ کریں،انہوں نے کہ کہ امت کے اسلاف نے تقوی کی بدولت کامیابی حاصل کی۔ جامعہ فاروقیہ شجاع آباد کے شیخ الحدیث اور وفاق المدارس لعربیہ پاکستان جنوبی پنجاب کے ناظم مولانا زبیراحمد صدیقیؔ نے درس بخاری دیتے ہوئے کہا کہ یہ اسلام کا معجزہ ہے کہ پیغمبر اسلام کی ہر ادا اور ہر فرمان زندہ ہے، انہوں نے کہا کہ دینی مدارس نے علوم نبوت کو محفوظ کیا اور زندہ رکھاہواہے، کسی بھی نبی کی تعلیمات کی کوئی بھی سند نہیں، جبکہ پیغمبر اسلام کے ہر فرمان کی سند موجود ہے، انہوں نے کہا کہ دینی مدارس کی بدولت اسلام زندہ ہے،دینی مدارس کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے والے در اصل اسلام کے باغی ہیں،جان سے کھیل کر بھی قرآن و سنت کی تعلیم کی حفاظت کریں گے۔ احتماع سے خطاب کرتے ہوئے معروف مذہبی اسکالر چیف امام ہانگ کانگ مولانا مفتی محمد ارشد نے اپنے خطاب میں پسماندہ علاقے میں واقع جامعہ فاروقیہ شجاع آباد کی علمی،ملی اور رفاہی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے جن طریقوں سے قرآن کی تعلیم دی، قرآن کریم کے ساتھ وہ طریقے بھی زندہ ہیں۔ اجتماع سے شیخ الحدیث مولانا ظفراحمد قاسم، عارف باللہ مولانا محمد عابد مدنی، فقیہ العصرمولانا مفتی محمد عبداللہ اورصاحبزادہ مولانا محمد احمد حنیف جالندھری نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر شیخ الحدیث مولانا ارشاد احمد،شیخ الحدیث مولانا محمد عمر قریشی،شیخ الحدیث مولانا قاری محمد ادریس ہوشیار پوری،مولانا منیراحمد اختر، مولانا عبدالرحمن جامی، مولانا محمد نعیم بٹ، پیرطریقت مولانا عزیز احمد بہلوی، مولانا اجود حقانی، قاری ظفر محمود،قاری محمد عبداللہ، قاری عبدالرحمن رحیمی، میاں نعیم ظفر بھی موجود تھے۔جامعہ کے نائب مہتمم مولانا مفتی محمد طیب نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں جامعہ فاروقیہ شجاع آباد نے ہمہ جہت خدمات پیش کی ہیں، انہوں نے کہا کہ جامعہ کی صوبہ بھر میں پوزیشنیں جامعہ کی حسن کار کردگی کی نشانی ہیں، انہوں نے کہا کہ جامعہ کے طلباء میٹرک، مڈل کے امتحانات میں بھی نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہیں۔ اس موقع پر 26علماء و عالمات 64حفاظ و حافظات کی دستار بندی و دوپٹہ پوشی کی گئی، جب کہ 65طلباء وطالبات کے حفظ کا اختتامی سبق ہوا۔جامعہ کے ناظم اعلیٰ مولانا محمد عمیر صدیقیؔ نے کہا کہ جامعہ کے زیر سرپرستی رفاہی ٹرسٹ کے زیر انتظام فری ڈائیلاسز سنٹر کا جلد افتتاح ہونے والا ہے۔ اجتماع میں ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
حنیف جالندھری