پاکستان پٹرولیم کے منافع میں 0.3 فیصد اضافہ

  پاکستان پٹرولیم کے منافع میں 0.3 فیصد اضافہ

  



اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) کے بعد از ٹیکس منافع میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 0.3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی اعداد وشمار کے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی 3 ماہ کے دوران کمپنی کو 14 ہزار 237 ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران پی پی ایل کا بعد از ٹیکس منافع 14 ہزار 189 ملین روپے رہا تھا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران کمپنی کے منافع میں 0.3 فیصد اضافہ ہوا ہے اور کمپنی کی فی حصص آمدن بھی 6.26 روپے کے مقابلہ میں 6.28 روپے فی حصص رہی ہے۔

مزید : کامرس