میپکو:ریجن بھرمیں 17ہزارڈیفالٹرز سے 10کروڑ40لاکھ کی ریکوری

      میپکو:ریجن بھرمیں 17ہزارڈیفالٹرز سے 10کروڑ40لاکھ کی ریکوری

  



ملتان(نمائندہ خصوصی)ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) نے ریکوری مہم میں ایک روز میں ریجن بھر میں 17ہزاررننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے 10کروڑ40لاکھ روپے وصول کر لئے۔ وزارت توانائی(پاورڈویژن) کی ہدایت پر چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکوا نجینئر طاہر محمودکی زیر نگرانی سپریٹنڈنگ انجینئر زکی سربراہی میں ایکسین، ایس ڈی اوز اور سٹاف پر مشتمل ٹیموں کی جانب سے فیلڈ میں رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ ہفتہ کے روز کھلی کچہریاں منسوخ کرکے ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں ریکوری کی گئی جس میں 16 ہزار 552رننگ ڈیفالٹرز سے(بقیہ نمبر18صفحہ12پر)

9کروڑ76لاکھ40ہزار روپے اور465ڈیڈڈیفالٹرز سے64لاکھ10ہزار روپے وصول کئے گئے جبکہ ایک کروڑ 95 لاکھ 20 روپے ادانہ کرنے والے 2ہزار935 ڈیفالٹرز کے کنکشنز منقطع کئے گئے۔ 29 فروری2020؁ء کو میپکو ملتان سرکل میں 1258رننگ اور مستقل نادہندہ صارفین سے ایک کروڑ25لاکھ80 ہزارروپے وصول کئے جبکہ 26لاکھ60ہزارروپے کے نادہندہ 220صارفین کے کنکشنز منقطع کئے گئے۔ڈیرہ غازی خان سرکل میں 2173رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے98 لاکھ روپے وصول اور19لاکھ60ہزارروپے ادانہ کرنے والے 184کنکشنز منقطع کئے گئے۔ وہاڑی سرکل میں 4416 ڈیفالٹرز سے ایک کروڑ روپے وصول جبکہ 20لاکھ90ہزارروپے کے نادہندہ 1405صارفین کے کنکشنز منقطع کئے گئے۔بہاولپور سرکل میں 1213ڈیفالٹرز سے 71 لاکھ80ہزار روپے وصول جبکہ 11 لاکھ 30 ہزارروپے کے 125ڈیفالٹرز کے کنکشنز منقطع کئے گئے۔ساہیوال سرکل میں 1860ڈیفالٹرز سے ایک کروڑ78لاکھ80ہزار روپے وصول جبکہ 25لاکھ70ہزارروپے،رحیم یار خان سرکل میں 1318ڈیفالٹرز سے ایک کروڑ8لاکھ10ہزار روپے وصول جبکہ 28لاکھ70ہزارروپے کے220ڈیفالٹرز کے کنکشنز منقطع کئے گئے۔ مظفرگڑھ سرکل میں 3073نادہندگان سے ایک کروڑ41لاکھ60ہزار روپے وصول جبکہ22لاکھ60ہزارروپے کے 268ڈیفالٹرز کے کنکشنز منقطع کئے گئے۔بہاولنگر سرکل میں 1080 صارفین سے61 لاکھ90ہزار روپے وصول جبکہ18لاکھ70ہزارروپے کے152صارفین کے کنکشنز منقطع کئے گئے۔ خانیوال سرکل میں 628رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے ایک کروڑ روپے سے زائد وصول کئے گئے جبکہ 21لاکھ روپے کے نادہندہ 168صارفین کے کنکشنز منقطع کئے گئے۔

ریکوری

مزید : ملتان صفحہ آخر