کچا کھوہ میں نادرا دفتر کیلئے اقدامات کرلیے، حامدیار ہراج

        کچا کھوہ میں نادرا دفتر کیلئے اقدامات کرلیے، حامدیار ہراج

  



کچاکھوہ (نمائندہ پاکستان)بق وفاقی وزیر و چیئرمین ایرا اور ایم پی اے پی پی 205سردار حامد یار ہراج نے گزشتہ کچاکھوہ پریس کلب رجسٹرڈ میں نومنتخب کابینہ کو مبارکباد دی اس(بقیہ نمبر26صفحہ12پر)

موقع پر انہوں نے کہا کہ کچاکھوہ کا انڈر پاس میری اولین ترجیح ہے وزیر اعلی سے ملاقات کرکے جلد ہی انڈر پاس تعمیر کروالیا جائے گا جبکہ کچاکھوہ میں نادرا دفتر کے لیے اقدامات کرلیے ہیں جلد تعمیر کرلیا جائے گا۔واٹر فلٹریشن پلانٹ کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔کچاکھوہ پریس کلب رجسٹرڈ کے لیے سرکاری جگہ جلد مہیا کردی جائے گی۔انہوں نے مختلف چکوک میں فاتحہ خوانی کی اس موقع پر ان کے ساتھ چوہدری ریاض احمد جٹ سابق وائس چیئرمین،ملک مسعود چوہان و دیگر بھی موجود تھے۔

حامدیار

مزید : ملتان صفحہ آخر