قادرپوراں، تیزاب پھینک کر خو دکشی کرنیوالی خاتون نشترمیں دم توڑ گئی
ملتان (سپیشل رپورٹر) تھانہ قادر پور راں کے علاقے میں اپنے آپ پر تیزاب پھینک کر خودکشی کی کوشش کرنے والی بیس سالہ شادی شدہ خاتون نشتر کے برن یونٹ میں دم توڑ(بقیہ نمبر27صفحہ12پر)
گئی۔ تفصیل کے مطابق قادر پور راں کے رہائشی محمد حسنین کی بیوی صائمہ گھریلو حالات کی وجہ سے پریشان رہتی تھی بتایا جاتا ہے کہ اس کی خاوند کے ساتھ اکثر اوقات جھگڑا رہتا تھا جس کی وجہ سے وہ پریشان رہتی تھی گھریلو حالات سے تنگ آکر صائمہ نے اپنے اوپر تییزاب پھینک لیا۔ جس سے وہ بری طرح جھلس گئی۔ اسے نشتر ہسپتال میں داخل کروایا گیا جہاں پر وہ زخموں کو تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔ پولیس تمام واقعات کی تحقیقات میں مصروف ہے