اشفاق ٹیکسٹائل ملز کی پہلی ششماہی میں 5.71ملین روپے کی آمدن
اسلام آباد (اے پی پی) رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں اشفاق ٹیکسٹائل ملز نے 5.71ملین روپے کی خالص آمدن حاصل کی ہے۔اشفاق ٹیکسٹائل ملز کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ مالی سال میں جولائی تا دسمبر کے لئے کمپنی کو 9.07 ملین روپے خسارہ ہوا تھا جبکہ جاری مالی سال میں جولائی تا دسمبر کے دوران کمپنی نے اپنے خسارہ پر قابو پاتے ہوئے 5.71ملین روپے کی بعد ازٹیکس آمدن حاصل کی ہے۔