نشتر برن یونٹ،ڈاکٹرز نے خون کی شریانیں جوڑ کر نوجوان کا بازو بچا لیا، اہل خانہ خوشی سے نہال

      نشتر برن یونٹ،ڈاکٹرز نے خون کی شریانیں جوڑ کر نوجوان کا بازو بچا لیا، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان (سپیشل رپورٹر)نشتر ہسپتال کے ماڈرن برن یونٹ کے ڈاکٹروں نے نوجوان کے خون کی شریانیں جوڑ کر بازو بچا لیا۔ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر بلال سعید کی(بقیہ نمبر31صفحہ12پر)

ہدایت پر سینیئر رجسٹرار پلاسٹک سرجری ڈاکٹر احمد علی ملک نے یہ کارنامہ انجام دیا۔نوجوان کا بازو ٹوکہ مشین میں آکر کٹ گیا تھا۔جسے فوری طور پر برن یونٹ منتقل کیا گیا۔جہاں طویل آپریشن کے بعد ڈاکٹر احمد علی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ نوجوان کے خون کی شریانوں کو جوڑ دیا۔جس سے نوجوان کا بازو ضائع ہونے سے بچ گیا۔ڈاکٹر بلال سعید کا کہنا ہے کہ اگر بروقت آپریشن نہ کیا جاتا تو مریض کا بازو ضائع ہونے کے علاوہ اسکے کاٹنے کا امکان بھی بڑھ جاتا۔اور وہ عمر بھر کی معذوری کا شکار ہوجاتا۔ماڈرن برن یونٹ مریضوں کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں ہے#