افغانستان میں امن سے خطے میں ترقی کے راستے کھلیں گے:خواجہ حبیب
لاہور(این این آئی)ایران پاک فیڈریشن آ ف کلچر اینڈ ٹریڈ کے صدر خواجہ حبیب الرحمان نے افغان امن معاہدے کو تاریخ ساز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں امن سے سنٹرل ایشیاء کا دروازہ کھل جائے گااور جنوبی ایشیا میں ترقی کے نئے راستے کھلیں گے جبکہ اس کا سب سے بڑا زیادہ پاکستان کو ہوگا، اس معاہدے کے پاکستان کی تجارت اور معیشت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے،خطے میں ترقی کے دشمنوں کو ایک بارپھر شکست سے دوچار ہو نا پڑا،18 سال کی طویل جنگ بندی کیلئے موجودہ پا کستا نی حکومت کا کرداد قابل ستائش ہے۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر فس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ افغانستان کی تعمیر و ترقی کیلئے ا ب افغان حکومت کو آگے بڑھنا ہوگا، افغانستان کے عوام امن اور خوشحالی کے ساتھ رہنے کا حق رکھتے ہیں، افغانستان کے تمام طبقوں کی آواز سننے کے نتیجے میں ہی پائیدار استحکام ممکن ہے۔ خواجہ حبیب الرحمان نے کہا کہ پاکستان پر امن، مستحکم، متحد اور خوشحال افغانستان کی حمایت جاری رکھے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ دو حہ کی تقریب نے پاکستانی موقف کی توثیق کردی کہ افغان مسئلہ کا کوئی فوجی حل نہیں۔اس سارے عمل میں یقینا پاکستان کا مثبت کردار رہاہے جسے پوری دنیا کی جانب سے سراہا جارہاہے۔