دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
لاہور(این این آئی)تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں آج پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہاؤ کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریا ئے سندھ میں تربیلا کے مقام پر آمد 14700کیوسک اور اخرج 48000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پرآمد8600 کیوسک اور اخراج 8600کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پرآمد10400 کیوسک اور اخراج30000 کیوسک، چناب میں مرالہ کے مقام پر آمد12700کیوسک اور اخراج 9800 کیوسک رہا۔جناح بیراج آمد53100کیوسک اور اخراج 53100کیوسک،چشمہ آمد62400 کیوسک اوراخراج 61000کیوسک، تونسہ آمد50700 کیوسک اور اخراج38600 کیوسک، پنجند آمد13500 کیوسک اور اخراج 8300 کیوسک، گدو آمد 40800کیوسک اور اخراج 34700 کیوسک، سکھر آمد35000کیوسک اور اخراج 6100 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد 3100 کیوسک اور اخراج 0 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1469.29 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 2.049 ملین ایکڑ فٹ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ رہا۔
،پانی کی موجودہ سطح 1185.10 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 3.456 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ رہی۔
،پانی کی موجودہ سطح 645.50 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.139 ملین ایکڑ فٹ رہا۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہاؤ کی صورت میں ہے۔