کاشتکاروں کوبی ٹی اقسام کی کاشت شروع کرنے کی ہدایت

کاشتکاروں کوبی ٹی اقسام کی کاشت شروع کرنے کی ہدایت

  



قصور (اے پی پی) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو بہترپیداوار کے حصول کیلئے بی ٹی اقسام کی کاشت شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اورکہاگیا ہے کہ کاشتکار اس سے قبل کپاس کی کاشت شروع نہ کریں کیونکہ فروری کے مہینہ میں کم درجہ حرارت کے باعث کپاس کی فصل کو نقصان پہنچ سکتاہے جبکہ اس دوران بیج کے اگنے کا عمل سست ہونے کے باعث پھپھوندی کے حملہ اوراگاؤشدید متاثرہونے کا بھی خدشہ رہتاہے۔

۔ترجمان محکمہ زراعت نے ایک ملاقات میں ”اے پی پی“ کو بتایا کہ اکثرکاشتکار بی ٹی کپاس کی اگیتی کاشت فروری کے مہینہ سے شروع کردیتے ہیں جبکہ فروری کے مہینہ میں کاشت کی گئی کپاس کی فصل کوکم درجہ حرارت کیوجہ سے نقصان کا سامناکرناپڑسکتاہے کیونکہ کم درجہ حرارت پر بیج کے اگنے کا عمل سست ہوجاتاہے۔

مزید : کامرس