کماد کی کٹائی 15 مارچ سے قبل مکمل کرنے کی ہدایت

کماد کی کٹائی 15 مارچ سے قبل مکمل کرنے کی ہدایت

  



فیصل آباد (اے پی پی)کاشتکاروں کو مونڈھی فصل رکھنے کے لئے کماد کی کٹائی 15 مارچ سے قبل مکمل کرنے کی ہدایت کی کہا ہے کہ اس وقت رکھی گئی کماد کی مونڈھی فصل سے شگوفے خوب پھوٹتے اورپودے اچھا جھاڑ بناتے ہیں۔

کاشتکاروں کے نام اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ پنجاب میں کماد کے زیر کاشتہ رقبہ میں سے 40سے 45فیصد رقبہ پر مونڈھی فصل رکھی جاتی ہے تاہم گنے کی فصل کا منافع بخش پہلو اس کی مونڈھی فصل کی بہتر پیداواری صلاحیت پر منحصر ہے۔ انہوں نے بتایاکہ دسمبر اور جنوری کے آغاز میں رکھی گئی فصل میں سردی کی شدت سے مڈھوں میں پوشیدہ آنکھیں مر جاتی ہیں اس لئے مونڈھی فصل کے کھیت کے چناؤ کیلئے لیرا فصل کا بیماریوں سے محفوظ ہونا ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ کاشتکار گری ہوئی فصل سے آئندہ فصل کیلئے مونڈھی فصل نہ رکھیں اور فصل کاٹتے وقت گنا سطح زمین سے آدھا تا ایک انچ گہرا کاٹیں کیونکہ اس سے زیر زمین پڑی آنکھیں زیادہ صحت مند ماحول میں پھوٹتی ہیں اور مڈھوں میں موجود گڑوؤں کی سنڈیاں تلف ہو جاتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ کاشتکار مونڈھی فصل کی اچھی پیداوار کیلئے ناغوں کو بروقت پُر کریں۔

مزید : کامرس