ٹویوٹا موٹرز چین میں برقی گاڑیوں کا نیا کارخانہ تعمیر کرے گا

  ٹویوٹا موٹرز چین میں برقی گاڑیوں کا نیا کارخانہ تعمیر کرے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹوکیو (اے پی پی) ٹویوٹا موٹر نے چین کے شہر تیان جِن میں ایک کارخانہ تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد ایک مقامی کمپنی کے ساتھ مشترکہ طور پر برقی اور پلگ اِن ہائی بِرڈ گاڑیاں تیار کرنا ہے۔جاپانی نشریہاتی ادارے کے مطابق جاپانی گاڑی ساز ادارے نے ٹویوٹا موٹرز کے ترجمان نے ٹوکیو میں میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ انہوں نے چین کے ایک خصوصی اقتصادی ترقیاتی زون میں کارخانہ تعمیر کرنے کیلئے درخواست جمع کروائی ہے۔توقع ہے کہ ٹویوٹا سالانہ تقریباً 2 لاکھ گاڑیاں تیار کرنے کیلئے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کرے گا۔ اْس نے یہ کارخانہ 2020ء کی دہائی کے اوائل میں مکمل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔چین کی حکومت کی شرائط کے مطابق گاڑی ساز اداروں کیلئے ملک میں برقی اور پلگ اِن ہائی برڈز نمونوں کی گاڑیوں جیسی ماحول دوست گاڑیوں کی ایک مخصوص تعداد تیار کرنا ضروری ہے۔چین نئی توانائی گاڑیوں کی دنیا کی سب سے بڑی منڈی ہے۔ ٹویوٹا کی گاڑیاں چین میں تیزی سے فروخت ہوتی

مزید :

کامرس -