خواجہ فرید آئی ٹی یونیورسٹی خطے کیلئے بڑی نعمت، جاوید اقبال وڑائچ
رحیمیارخان(بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی چوہدری جاویداقبال وڑائچ نے کہاہے کہ طلباء وطالبات کوبہترتعلیمی معیارکی فراہمی میں یورنیورسٹی انتظامیہ کسی قسم کی غفلت نہ برتے‘ خواجہ فریدآئی ٹی یورنیورسٹی اس خطہ کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں‘ نوجوان نسل تعلیم یافتہ بن کراپنی صلاحیتوں کالوہامنواکرملک وقوم کی ترقی میں اپناکردار ادا کر سکیں (بقیہ نمبر36صفحہ12پر)
گے‘ زرعی یورنیورسٹی کے قیام کے لیے بھی بھر پورکوشاں ہیں اورانشاء اللہ زرعی یونیورسٹی کااعلان جلدکرائیں گے۔وائس چانسلرخواجہ فریدآئی ٹی یونیورسٹی ڈاکٹرسلیمان طاہرکے ہمراہ یورنیورسٹی کادورہ کرنے کے بعد گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یورنیورسٹی میں طلباء وطالبات کودرپیش مسائل فوری حل کیے جائیں اورموجودوسائل میں یورنیورسٹی کے انتظامات کوبہترین اندازمیں چلایاجائے تاکہ اس خطے کے نوجوان تعلیم حاصل کرکے آگے بڑھ سکیں اورملک کانام روشن کریں‘ انہوں نے کہاکہ یورنیورسٹی کے فنڈزمیں اضافے سمیت دیگرمعاملات جلدحل کرائیں گے‘ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان تعلیم اورصحت کے شعبوں پربھرپورتوجہ مرکوزکیے ہوئے ہیں اورکارکردگی کی بنیادپرسکولز‘ کالجزاوریورنیورسٹیزکی مانیٹرنگ جاری رکھے ہوئے ہیں‘ یورنیورسٹی انتظامیہ ادارے کی بہتری میں اپناکرداراداکرے‘ قبل ازیں ڈاکٹرسلیمان طاہرنے چوہدری جاویداقبال وڑائچ کویورنیورسٹی کی کارکردگی بارے آگاہ کیااوردرپیش مسائل بارے بھی بتایاجنہیں انہوں نے حل کرانے کی یقین دہانی کرائی‘ اس موقع پرسیکورٹی انچارج محمدبدربھی موجودتھے۔