فاسفورس و نمکیات کی کمی جانوروں کی بڑھوتری کو متاثر کررہی ہے

  فاسفورس و نمکیات کی کمی جانوروں کی بڑھوتری کو متاثر کررہی ہے

  



فیصل آباد (اے پی پی) فاسفورس و نمکیات کی کمی جانوروں کی بڑھوتری کو متاثر کررہی ہے لہٰذا لائیو سٹاک فارمرز اسکمی کو پوراکرنے کیلئے فوری اقدامات یقینی بنائیں۔ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ فیصل آبادکے ماہرین نے بتایاکہ نمکیات کو مویشیوں و جانوروں کی خوراک میں انتہائی اہمیت حاصل ہے اور یہ نمکیات مختلف طریقوں سے جانوروں کو فراہم کئے جاتے ہیں کیونکہ کمی جانوروں میں افزائش نسل اور کام کرنے کی صلاحیت کم کردیتی ہے۔ ا

نہوں نے کہاکہ دوددھ دینے والے مویشیوں میں دودھ کی مقدار اور صحت مند گوشت کی پیداواری صلاحیت آہستہ آہستہ کم ہونے کا موجب بھی فاسفورس اور دیگر نمکیات کی کمی ہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مویشی پال حضرات جو چارہ جانوروں کو فراہم کررہے ہیں وہ نمکیات کے مقررہ معیار پر پورانہیں اترتا۔ انہوں نے کہاکہ مویشی پال حضرات اور کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ سبزچارہ کاشت کرتے ہوئے زمین میں فاسفورسی کھادوں کا متوازن استعمال یقینی بنائیں تاکہ مویشیوں وجانوروں کی دودھ وگوشت کی پیداوار ی صلاحیت میں اضافہ ممکن بنایاجاسکے۔

مزید : کامرس