میپکوٹیموں کاجنوبی پنجاب میں آپریشن،130بجلی چوروں کورگڑا

      میپکوٹیموں کاجنوبی پنجاب میں آپریشن،130بجلی چوروں کورگڑا

  



ملتان)نمائندہ خصوصی)میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 130بجلی چورپکڑلئے۔ایک لاکھ35ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر22لا کھ54ہزار روپے جرمانہ عائد۔4ایف آئی آرز درج۔29فروری 2020؁ء کو ملتان (بقیہ نمبر37صفحہ12پر)

میں 40گھریلو اورکمرشل صارفین کو46325یونٹس چوری کرنے پر851172 روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔ڈی جی خان میں 20 گھریلوصارفین کو21917یونٹس چوری کرنے پر274762روپے جرمانہ اور4مقدمات درج،وہاڑی میں 7 گھریلواورکمرشل صارفین کو5169یونٹس چوری کرنے پر96985روپے جرمانہ،بہاولپور میں 4گھریلو اور صنعتی صارفین کو4637یونٹس چوری کرنے پر115500روپے جرمانہ، ساہیوال میں 21گھریلواورکمرشل صارفین کو20283یونٹس چوری کرنے پر308658روپے جرمانہ، مظفر گڑھ میں 18گھریلوصارفین کو17262 یونٹس چوری کرنے پر239347 روپے جرمانہ،بہاولنگر میں 5 گھریلوصارفین کو2847یونٹس چوری کرنے پر48899روپے جرمانہ جبکہ خانیوال میں 15 گھریلو،کمرشل اور ٹیوب ویل صارفین کو16996یونٹس چوری کرنے پر319524 روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر