خواتین یونیورسٹی ملتان میں تین روزہ سائنس کانفرنس آج سے شر وع‘ انتظاما ت فائنل

  خواتین یونیورسٹی ملتان میں تین روزہ سائنس کانفرنس آج سے شر وع‘ انتظاما ت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان(سٹاف رپورٹر)خواتین یونیورسٹی ملتان میں تین روزہ سائنس کانفرنس آج 2مارچ سے شر وع ہوگی کانفرنس کے انعقاد کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ اس سلسلے میں اجلاس وائس چانسلرڈاکٹر عظمی ٰ قریشی کی صدارت میں ہوا جس میں کانفرنس کے انتظامات (بقیہ نمبر38صفحہ12پر)

کو حتمی شکل دی گئی۔ انہوں نے اجلاس میں انتظامی افسروں کو ہدایت کی کہ کانفرنس کے شرکا کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں‘انہو ں نے کہا کہ یہ کانفرنس ویمن یونیورسٹی کا تشخص اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی اور ریسرچ کے نئے زاویے سامنے آئیں گے۔