حکومت تاجر برادری کے مسائل فوری طورپرحل کرے، سلیمان صدیقی
ملتان (نمائندہ خصوصی)مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی نے کہا ہے کہ تاجربرادری ایک عرصہ سے مسائل کاشکارہیں ان مسائل کے حل کویقینی بنایاجائے۔امید کرتے ہیں کہ ایم ڈی اے کے نئے چیئرمین میاں جمیل احمد تاجر برادری (بقیہ نمبر39صفحہ12پر)
کے مسائل کے حل کے سلسلے میں اپنی ذمہ داری کو ضرور پور ا کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم ڈی اے کے دفتر میں میاں جمیل احمد کو ایم ڈی اے کا چیئرمین بننے پر مبارکباد دیئے جانے کے موقع پر کیا اور انہیں پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا اس موقع پرمرکزی وائس چیئرمین شیخ اکرم حکیم،جنوبی پنجاب کے صدرشیخ جاوید اختر، سنیئر نائب صدرجنوبی پنجاب حاجی ندیم قریشی، ضلعی صدر سید جعفر علی شاہ،ملتان کے صدرخالد قریشی،جنر سیکرٹری ضلع ملتان اشفاق انصاری، جنرل سیکرٹری ملتان مرازنعیم بیگ، ممبرسپریم کونسل خواجہ احمد فراز صدیقی،سنیئر وائس چیئرمین ملتان شیخ الطاف،چوہدری شہباز،فہیم صدیقی،محمدصابر ودیگر تاجر رہنما بھی موجود تھے اس موقع پر نومنتخب چیئرمین میاں جمیل احمد نے خواجہ سلیمان صدیقی اور دیگر تاجر رہنماوں کو یقین دہانی کرائی کہ وہ تاجر برادری کے مسائل کو بخوبی سمجھتے ہیں ان کے دروازے ہر وقت ان کے لئے کھلے ہیں وہ مسائل کی نشاندہی کریں ان کے مسائل کے حل کو یقینی بنایا جائے گا خواجہ سلیمان صدیقی نے کہا کہ ملتان کے اکثر علاقوں میں تجاوزات مافیا نے تاجروں کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے جس کی وجہ سے ان کے کاروبار متاثر ہو کر رہ گئے ہیں اس سلسلے میں ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔
سلیمان صدیقی