ملتان سمیت صوبہ بھر میں ترقیاتی سکیموں کاریکارڈ طلب

ملتان سمیت صوبہ بھر میں ترقیاتی سکیموں کاریکارڈ طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان (سپیشل رپورٹر) پنجاب حکومت نے ملتان سمیت صوبہ بھر کی جاری ترقیاتی سکیموں  کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے اور تمام ڈویژنل ڈائریکٹرز کوسالانہ ترقیاتی سکیموں کیلئے مختص فنڈز، فنڈز ریلیز اور بقایا فنڈز سمیت دیگر تفصیلات پرفارما کے مطابق مانگ لی ہے۔ ایکسئن(بقیہ نمبر40صفحہ12پر)

لوکل گورنمنٹ ملتان کی جانب سے ملتان میں  جاری ترقیاتی سکیموں  بارے رپورٹ بنا کر بھیجوا دی ہے۔ رپورٹ میں  بتایا گیا ہے کہ شہر خاموشاں گلزیب کالونی کیلئے 9کروڑ 60لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے گئے جس میں سے مالی سال 2018-19-20کیلئے 2کروڑ 60لاکھ روپے کے فنڈز جاری کئے گئے جو کہ خرچ کر لئے گئے ہیں  اسی طرح ایل ای ڈی بابر چوک تا عزیز ہوٹل براستہ بی سی جی چوک، کمہاراں والا، عید گاہ، کچہری روڈ کیلئے 2کروڑ 99لاکھ روپے منظوری کئے گئے جس میں سے 20ملین روپے جاری ہوئے، 20ملین میں  سے 99فیصد خرچ کر لئے گئے ہیں، سٹی پیکج کے تحت سٹریٹ لائٹس کی تنصیب کا کام جاری ہے، جبکہ کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کیلئے بھی 964ملین روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں  ۔ جس میں  2019-20میں 120ملین روپے کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں  ، گذشتہ دو مالی سال کے دوران 37.5ملین روپے کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں، ترقیاتی سکیموں کیلئے ٹینڈرز جاری کئے گئے ہیں