پرائیویٹ سیکٹربغیرمعاشی ترقی حاصل کرنا مشکل، جلال الدین رومی

  پرائیویٹ سیکٹربغیرمعاشی ترقی حاصل کرنا مشکل، جلال الدین رومی

  



ملتان (نمائندہ خصوصی) ممتاز صنعت کار اور سابق صدر ایوان تجارت و صنعت ملتان خواجہ جلال الدین رومی نے کہا ہے کہ پرائیویٹ سیکٹر کے بغیر معاشی ترقی کے اہداف حاصل کرنا ناممکن ہے۔ الخدمت فاؤنڈیشن کا بے روزگاروں کو بلاسود کاروبار کے لیے قرض فراہم کرنا(بقیہ نمبر43صفحہ12پر)

اسی سلسلہ کی کڑی ہے جو قابل تحسین اور خوش آئند اقدام ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے الخدمت فاؤنڈیشن ملتان کی جانب سے مواخات پروگرام کے تحت روزگار کے لیے 107افراد میں 26ہزار اوسط سے بلاسود قرض کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر قرض خواہوں میں 26لاکھ 47 ہزار کے چیک تقسیم کئے گئے جبکہ امیر جماعت اسلامی ضلع ملتان ڈاکٹر صفدر اقبال ہاشمی،صدر الخدمت جنوبی پنجاب ڈاکٹر اشرف علی عتیق،صدر ملتان احمد چغتائی،چوہدری خالد جاوید،فہیم ا?صف،اسلم اصفی بھی موجود تھے۔خواجہ جلال الدین رومی نے مزید کہا کہ روزگار کے لیے قرض کی فراہمی سے معاشرہ خوشحال ہو گا اور لوگوں کے معاشی مسائل حل ہوں گے۔ الخدمت فاؤنڈیشن کی ہر شعبہ میں انسانی خدمات کی کوششیں قابل تحسین ہیں ڈاکٹر صفدر اقبال ہاشمی نے کہا کہ لوگوں کی سہولت کے لیے الخدمت قرآن و سنت کے مطابق کام کررہی ہے تاکہ مستحق اور معاشرہ میں کمزور طبقات کی مدد کرکے انہیں دیگر عام شہریوں کے برابر اپنے فرائض ادا کرسکیں۔ ڈاکٹر اشرف علی عتیق نے کہا کہ الخدمت جنوبی پنجاب بھر میں فلاح کے کاموں میں مشغول ہے تعلیم،صحت،پینے کے صاف پانی کی فراہمی،روزگار کے لیے آسان قرض کے اجراء سمیت دیگر سماجی فلاحی خدمات سرانجام دی جارہی ہیں احمد چغتائی نے کہا کہ الخدمت اب تک 1100افراد کو مواخات پروگرام کے تحت قرضے فراہم کرچکی ہے جنہوں نے اپنے کاروبار کے زریعے اپنے خاندان کے لیے آسانیاں پیدا کیں۔

جلال الدین رومی

مزید : ملتان صفحہ آخر