سیت پور: تاجر قتل، مختلف حادثات، واقعات میں 4افراد جاں بحق

سیت پور: تاجر قتل، مختلف حادثات، واقعات میں 4افراد جاں بحق

  



ملتان، وہاڑی، ڈیرہ،مظفرگڑھ،خانیوال،اڈاپل 14، سیت پور (سپیشل رپورٹر، بیورو رپورٹ، نامہ نگار، نمائندہ پاکستان، نمائندہ خصوصی، سٹی رپورٹر)قادر پور راں کی رہائشی خاتون نے خود کشی کر لی قادر پور را ں کے رہائشی محمد حسنین کی بیوی صائمہ گھریلو حالات کی وجہ سے(بقیہ نمبر44صفحہ12پر)

پریشان رہتی تھی گھریلو حالات سے تنگ ا?کر صائمہ نے اپنے اوپر تییزاب پھینک دیا جس سے وہ جھلس گئی اسے نشتر ہسپتال میں داخل کروایا گیا جہاں پر وہ چل بسی اس کی عمر 20 سال تھی۔ٹریفک کے حادثات و چھت سے گرنے کے مختلف واقعات میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔جبکہ کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق شیرشاہ ڈپو کے سامنے موٹر سائیکل کے آگے کتا آنے کی وجہ سے سولہ زاہد 16سال زخمی ہوگیا۔ خان بیلا جلالپور پیر والا میں ساٹھ سالہ خاتون چھت سے گر گئی۔ نواں شہر بند بوسن کے قریب دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرانے سے ساٹھ سالہ محمد صدیق جاں بحق ہوگیا جبکہ 35 سالہ رمضان کو نشترھسپتال ملتان شفٹ کردیا گیا ہے۔ہیڈ محمد والا میں رکشے کی ٹکر سے 30 سالہ شہباز زخمی ہوگیا ہے۔شاہ شمس انٹرچینج اڈا بلی والا بہاولپور روڈ کار اور ڈالے میں تصادم محمد نواز عمر 50 سال زخمی ہوا ہے۔سبزی منڈی کے سامنے موٹرسائیکل کا موٹرسائیکل سے تصادم دو شخص زخمی ہوئے کریم اللہ 19سال اور عجب گل 24سال زخمی ہوئے۔جبکہ ماڈل ٹاؤن ملتان پبلک اسکول کے گیٹ کے سامنے کرنٹ لگنے کے وجہ سے محمد خالد ولد محمد اسلم عمر 25سال موقع پر جاں بحق ہوگیا شفٹ نہیں کیا گیا۔نواحی موضع شتاب گڑھ تھانہ مترو کے رہائشی محنت کش کے 18 سالہ نوجوان بیٹے کو پانچ ملزمان نے مبینہ طور پر اغوا کرکے قتل کردیا واقعات کے مطابق مترو کے نواحی موضع شتاب گڑھ کے رہائشی نذیر احمد ولد موج دین قصائی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے بیٹے عمران عباس کو پانچ مبینہ ملزمان غلام مرتضیٰ،غلام رسول،تنویر احمد،فداحسین، اور منور حسین وغیرہ نے مبینہ طور پر اغوا کرلیااور قتل کردیاعرصہ تقریباً 6 سال گزر چکے ہیں لیکن ابھی تک کوئی شنوائی نہ ہوئی ہے پولیس نے ہمارے بیٹے کے اغوا اور قتل کا مقدمہ تک درج نہ کیا ہے مقتول عمران عباس کے بوڑھے والدین نے ہمارے بیٹے کو مبینہ طور پر زہر دے کر قتل کردیا گیا اور ملزمان دندناتے پھر رہے ہیں ہماری کہیں شنوائی نہیں ہو رہی مدعی نزیر احمد نے وزیراعلیٰ پنجاب آئی جی پنجاب آر پی او ملتان اور ڈی پی او وہاڑی سے انصاف کی اپیل کی ہے۔سخی سرور کے قریب بغل چُر روڈ پر جابر حُسین اپنی بیوی بچوں کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہاتھا کہ بے قابو ہو کر کار سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں اس کی بیوی سر میں گہری چوٹ لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گئی اور 5 سالہ بیٹامحمد مہدی،6 سالہ فیضان مصطفی،10 سالہ بیٹی خدیجہ بی بی اور جابر حُسین خود بھی شدید زخمی ہو گیا جنہیں ریسکیو1122 نے ٹیچنگ ہسپتا ل کے ٹراما سنٹر منتقل کردیا۔قصبہ سیت پور مین بازار کے رہائشی اور معروف تاجر 60 سالہ عاشق حسین کو سر پر وار کر کے قتل کر دیا گیا, اطلاع ملنے پر سیت پور پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے رورل ہیلتھ سنٹر سیت پور بھیج دیا.دریں اثناء اس اندھے قتل کی واردات پر مقامی تاجر برادری نے شدید احتجاج کرتے ہوئے فوری طور پر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ خانیوال کے نواحی علاقہ جٹالا ٹاؤن گلی میں نامعلوم نشئی کی نعش برآمد ہوگئی ریسکیو1122نے اطلاع ملنے کے بعد نامعلوم افراد کی نعش کو سول ہسپتال منتقل کردیا ریسکیوذرائع کے مطابق نعش ظاہری طورپر نشئی معلوم ہوتی ہے۔ جہانیاں میں ویلڈنگ کرتا ہوا نوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا نوجوان دکان کا چھپر ویلڈنگ کر رہا تھا اسے کرنٹ لگ گیا جسے فوری تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ وہ زندگی کی بازی ہار گیا جاں بحق ہونے والے نوجوان کا تعلق ٹبہ سلطانپور سے بتایا جاتا ہے جہانیاں میں وہ کام کے سلسلے میں آیا تھا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر