ویمنز ورلڈ کپ، انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

  ویمنز ورلڈ کپ، انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

  



سڈنی(آئی این پی)انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 46 رنز شکست دے کر آئی سی سی ویمنز ٹی 20ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی، اتوار کو سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 143رنز بنائے، نیتلی سکیور نے 57رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، دیگر بیٹرز میں ڈینی ویٹ 29 اور ایمی جونز 23 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں، ویسٹ انڈیز ویمن مطلوبہ ہدف حاصل نہ کر سکی اور پوری ٹیم 17.1اوورز میں 97 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی،۔لی کربی نے سب سے زیادہ 20رنز بنائے، سوفی ایکلسٹون نے تین اور سیرا گلین نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، نیتلی سکیور کو بیسٹ پلیئر کا ایوارڈ دیا گیا، واضح رہے کہ گروپ بی سے جنوبی افریقہ اور انگلینڈ نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے، پاکستان، ویسٹ انڈیز اور تھائی لینڈ کی ٹیمیں سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام رہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی