پی ایس ایل میچز کے لئے بہترین سیکیورٹی انتظامات پر شہریوں کا پولیس کو خراج تحسین

پی ایس ایل میچز کے لئے بہترین سیکیورٹی انتظامات پر شہریوں کا پولیس کو خراج ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)پی ایس ایل میچز کے لئے بہترین سیکیورٹی انتظامات پر شہریوں نے پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔شہریوں نے اسلام آباد پولیس کی طرف سے سیکیوٹی، کار پارکنگ اور رہنمائی پر ائی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کی کاوشوں کو سراہا۔آئی جی اسلام آباد نے کہاکہ پی ایس ایل میچز کے دوران اسلام آباد پولیس کے تمام ڈویڑنز بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ آئی جی اسلام آباد نے کہاکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی اسلام آباد پولیس کی بھرپور معاونت کررہے ہیں۔ آئی جی نے کہاکہ شہریوں کے بھرپور تعاون پر شکر گزار ہوں۔،اسلام آباد پولیس کے افسران و جوان شہریوں کی سہولیات کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں۔