کارکن پارٹی کاسرمایہ،نفیسہ شاہ،مختلف وفود سے ملاقاتیں، اہم امور پرتبادلہ خیال

    کارکن پارٹی کاسرمایہ،نفیسہ شاہ،مختلف وفود سے ملاقاتیں، اہم امور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
مظفرگڑھ(نامہ نگار) ایم این اے ومرکزی سیکرٹری پی پی پی نفیسیہ شاہ سے صوبائی نائب صدر پیپلز لائرز فورم جنوبی پنجاب نے ملاقات کی اور ان سے پارٹی اور تنظیمی امور پر(بقیہ نمبر47صفحہ12پر)

گفتگو کی اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے نفیسہ شاہ نے کہا کہ کارکن پارٹی کا سرمایہ ہوتے ہیں انکو مزید فعال کرنے کیلئے پارٹی قائدین کو ورکرز سے رابطے بڑھانا ہونگے اور کارکنوں کی عزت کرنا ہوگی۔پارٹی بھی اپنے دور اقتدار میں اپنے کارکنوں کو نظر انداز نہیں کرتی۔انھوں نے کہا کہ ملک کی معیشیت تباہ حال ہے اب ملک کی قیادت کے پاس بلاول بھٹو زرداری کے علاوہ کوئی آپشن نہیں۔ ملک صفدر پہوڑ نے جنوبی پنجاب کا دورہ کر کے نفیسہ شاہ نے پیپلز پارٹی میں نئی جان ڈال دی۔ کارکنوں کے حوصلے بلند ہوئے۔ اس موقع پر پی وائی او کے راہنما ملک بلال کالرو بھی موجود تھے۔ملک صفدر پہوڑ نے نفیسہ شاہ کو جنوبی پنجاب کا ثقافتی تحفہ پیش کیا۔
ملاقاتیں