آپریشنل وجوہات: ملتان ائیر پورٹ پر 6ملکی،غیرملکی پروازیں منسوخ

      آپریشنل وجوہات: ملتان ائیر پورٹ پر 6ملکی،غیرملکی پروازیں منسوخ

  



ملتان(نمائندہ خصوصی) آپریشنل وجوہات کے باعث ملتان انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر 6 ملکی اور غیر ملکی پروازیں منسوخ، مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا، تفصیل کے مطابق آپریشنل وجوہات کے باعث مدینہ سے آنے والی(بقیہ نمبر48صفحہ12پر)

غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز کو منسوخ کر دیا گیا، اسی طرح جدہ جانے والی ملکی اور غیر ملکی ایئرلائنز کی دو پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا، جبکہ جدہ سے آنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز بھی منسوخ کر دی گئی، اسی طرح کراچی سے آنے اور جانے والی دو پروازیں بھی آپریشنل وجوہات کے باعث منسوخ کر دی گئی، پروازوں کی منسوخی کے باعث مسافروں کو ایئرپورٹ پر مشکلات کا سامنا رہا۔

منسوخ

مزید : ملتان صفحہ آخر