امن معاہدہ، مجاہدین افغان پالیسی پر آج بھی شہید ضیاء الحق کو خراج تحسین پیش کررہے ہیں، اعجاز الحق

      امن معاہدہ، مجاہدین افغان پالیسی پر آج بھی شہید ضیاء الحق کو خراج ...

  



ہارون آباد(نامہ نگار)سربراہ مسلم لیگ ضیاء و سابق وفاقی وزیر محمداعجاز الحق نے قطر میں ہونیوالے افغان مجاہدین اور امریکہ کے امن معاہدہ کو خوش آئندہ قرار دیتے(بقیہ نمبر49صفحہ12پر)

ہوئے کہا ہے کہ یہ معاہدہ سابق جنرل ضیاء الحق شہید کی پالیسی کا دوسرا پہلو ہے، ان خیالات کااظہار میڈیا نمائندگان سے خصوصی گفتگو میں کیا، انہوں نے کہا کہ افغان مجاہدین نے آزادی اور خود مختاری کیلئے چار دہائیوں سے پرچم بلند رکھا، افغانی نہ تو برطانیہ اور نہ ہی روس اور اب امریکہ کو بھی ناک وچنے چبا کر اپنی آزادی اور خود مختاری کو برقرار رکھا، آج افغان مجاہدین شہید ضیاء الحق کی افغان پالیسی کو بھی خراج تحسین پیش کررہے ہیں کہ شہیدضیاء الحق نے جس طرح روس کو گرم پانیوں تک پہنچنے سے روکے رکھا، اس معاہدہ کے بعد مجاہدین کو مشکل اور خود مختار فیصلے کرنے کیلئے بہت محنت کرنا ہوگی، اب دنیا کو سمجھ لینا چاہیے کہ کسی بھی ملک خاص طور پر افغانستان پر غیر ملکی تسلط کبھی قائم نہیں رہ سکتا، انہوں نے مزید کہا کہ ضیاء الحق شہید افغانیوں کی مدد نہ کرتے تو وہ آج روس ان پر مسلط ہوتا۔

مجاہدین

مزید : ملتان صفحہ آخر