جویریہ خان ٹی 20میچز کی سنچری مکمل کرنیوالی چوتھی پاکستانی خاتون کرکٹر

جویریہ خان ٹی 20میچز کی سنچری مکمل کرنیوالی چوتھی پاکستانی خاتون کرکٹر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ویمنز کرکٹرجویریہ خان 100 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے  والی چوتھی پاکستانی خاتون کرکٹر بن گئیں۔ انہیں یہ اعزاز آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2020 کے دوران جنوبی افریقہ کے  خلاف میچ میں حاصل ہوا۔31 سالہ بیٹر نے میچ میں قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی قیادت کی۔ بسمہ معروف انجری کے  باعث میگا ایونٹ سے  باہر ہوگئی تھیں۔ بسمہ معروف کی جگہ جویریہ خان کو پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کی قیادت تھمائی گئی۔ 2009 میں پاکستان کی جانب سے اپنا پہلی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کھیلنے والی جویریہ خان تاحال پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کی جانب سے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں دوسری سب سے زیادہ رنز بنانے والی بیٹر ہیں۔ وہ اس فارمیٹ میں 22 کی اوسط سے  اب تک 1826 رنز بناچکی ہیں۔ان کے  ٹی ٹونٹی کیرئیر میں 8 نصف سنچریاں شامل ہیں تاہم انہیں پاکستان کی جانب سیخواتین کرکٹ میں سب سے زیادہ،204، چوکے  لگانے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔جویریہ خان نے آئی سی سی ویمنزٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2018 میں پاکستان کی قیادت کی تھی۔ وہ تاحال 11 میچوں میں پاکستان کی قیادت کرچکی ہیں۔ جویریہ خان کے علاوہ بسمہ معروف، ثناء  میراور ندا ڈارکوپاکستان کی جانب سے100 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے۔  بسمہ معروف تاحال 108، ثناء میر 106اور ندا ڈار 101 ٹی  ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیل چکی ہیں۔جویریہ خان نے کہا کہ اپنے 100ویں ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں پاکستان کی قیادت کرنا ان کے  لیے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ گذشتہ 11 سال سے پاکستان کی جانب سے کرکٹ کھیل رہی  ہیں اور یہ لمحات ہمیشہ یادگار رہیں گے۔