جنوبی پنجاب صوبہ، یوٹرن سرکاروعدے سے بھاگ رہی ہے، پیپلزپارٹی

    جنوبی پنجاب صوبہ، یوٹرن سرکاروعدے سے بھاگ رہی ہے، پیپلزپارٹی

  



ملتان (سٹی رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ایم این اے نفیسہ شاہ، مرکزی سیکرٹری فنانس بیرسٹر حیدر زمان قریشی، جنوبی پنجاب کے سینئر نائب(بقیہ نمبر56صفحہ12پر)

صدر خواجہ رضوان عالم، سیکرٹری انفارمیشن جنوبی پنجاب و ایم این اے نواب زادہ افتخار احمد خان، سیکرٹری انفارمیشن کے پی کے و سینیٹر روبینہ خالد نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے کہ ملتان شہر اولیا کی سرزمین ہے اس شہر کے لوگ محبت کرنے والے لوگ ہیں جنوبی پنجاب میں آ کر بہت خوشی ہوئی یہاں آکر معلوم ہوا کہ پورے پاکستان کی طرح اس خطہ کو بھی موجودہ سلیکٹڈ حکومت نے محرمیوں کے سوا کچھ نہیں دیا حالانکہ موجودہ سلیکٹڈ حکومت کے کئی اہم ممبران کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے وزیراعلی پنجاب کا تعلق بھی اس خطہ سے ہے الیکشن 2018 سے پہلے صوبہ محاز بنا کر اس خطہ کو انکی شناخت دینے کا وعدہ کیا گیا تھا اور 100 دن میں سرائیکی صوبہ بنانا تھا لیکن کئی سو دن گزر گئے یوٹرن سرکار اب راہ فرار اختیار کرنے کیلئے مختلف حیلے بہانے تلاش کر رہی ہے پاکستان کی معیشت میں اس علاقہ کا مرکزی کردار ہے پیپلزپارٹی کے قائد چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اس خطہ کی عوام کی خواہشات کی دلی قدر کرتے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ اس خطہ کو اپنی شناخت ملنی چاہیئے پیپلزپارٹی نے سب سے زیادہ اس کیلئے کام کیا ہمارے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے 2008 سے لیکر جب تک اقتدار میں رہے اس خطہ کو شناخت دلوانے کیلئے کام کرتے رہے اس وقت سینٹ سے صوبہ کا بل پاس ہو گیا تھا جو کہ آج تک بھی ریکارڈ میں موجود ہے جنوبی پنجاب صوبہ ہمارے منشور کا حصہ ہے مزید کہا کہ اس وقت ملک میں اپوزیشن لیڈر نہیں ہے لیکن اپوزیشن کا بڑا کردار ہمارے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ادا کر رہے ہیں وہ سلیکٹڈ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف اسمبلی میں بھی اور اسمبلی سے باہر بھی آواز بلند کرتے رہتے ہیں آج اس نااہل و نالائق حکومت کی وجہ سے حالت یہ آ چکی ہے کہ غریب آدمی بجلی کا بل ادا کرے یا بچوں کی فیس ادا کرے گیس کا بل ادا کرے یا بچوں کی دوائی لے کروڑوں نوکریاں دینے کا وعدہ کر کے آنے والی موجودہ سلیکٹڈ حکومت نے لاکھوں لوگوں کو بے روزگار کر دیا ہے جن میں ہزاروں کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے یہ یو ٹرن سرکار میڈیا کی آزادی کو ختم کرنا چاہتی ہے میڈیا ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنا ظلم ہے پیپلزپارٹی اس کے خلاف بھرپور احتجاج کرتی آئی ہے اور کرتی رہے گی کیونکہ ہم میڈیا کی مکمل آزادی پر یقین رکھتے ہیں مزید کہا کہ اس سلیکٹڈ حکومت نے زراعت کو بھی تباہ و برباد کر دیا ہے کسان مزدور ہاری کی زندگی اجیرن بنا دی ہے اس سلیکٹڈ حکومت نے تازہ گیلپ سروے واضح کرتا ہے کے عوام کی اکثریت حکومت سے ناراض ہے اور حکومت کا خاتمہ چاہتی ہے یہ حکومت ہر ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہی ہے اپوزیشن کی آواز کو دبانے کیلئے نیب اور شہزاد اکبر کیذریعئے جھوٹے و من گھڑت مقدمات بنائے جارہے ہیں ہمارے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بھی نیب گردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے بلاول بھٹو زرداری جب بھی اس حکومت کے عوام کی امنگوں کے مطابق تحریک چلانے کا اعلان کرتے ہیں انکو نیب کی طرف سے نوٹس بھیج دیا جاتا ہے پیپلزپارٹی ان اوچھے ہتکنڈوں سے گھبرانے والی نہیں ہے۔ اس موقع پر خواجہ رضوان عالم نے کہا کہ تبدیلی سرکار گینگ آف بنی گالہ پر مشتمل ایک ٹولہ ہے جو ملک کو دیمک کی طرح کھا رہا ہے عوام کا صبر کا پیمانہ اب لبریز ہو چکا ہے پیپلزپارٹی اپنے قائد چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں اس حکومت کے خلاف تحریک چلانے کو بالکل تیار ہے اور عوامی طاقت بھی بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ ہے اس موقع پر نواب زادہ افتخار احمد خان نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں عنقریب چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری آ رہے ہیں یہاں آ کر انہوں نے ان اضلاع کا دورہ کرنا ہے جن اضلاع میں وہ پہلے مرحلہ میں نہ جا سکے وہ عوام سے ملیں گے پارٹیی ورکرز سے ملیں گے اور اس حکومت کے خلاف تحریک کا باقائدہ آغاز کریں کے سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ پیپلزپارٹی اس ملک کی سب سے بڑی وفاقی جماعت ہے اس لئے عوام کے تمام مسائل کو پیپلزپارٹی سمجھتی بھی ہے اور چاہتی ہے کہ ان تمام مسائل کو حل کیا جائے موجودہ تبدیلی سرکار نے 18 ماہ م8ن بھی کنٹینر کی سیاست کی ہے اور جھوٹ و پروپیگنڈہ کو اپنا شعار بناہا ہوا ہے اس موقع پر خواتین ونگ جنوبی پنجاب کی صدر و ایم پی اے شازیہ عابد، پیپلزپارٹی ملتان ضلع کے جنرل سیکرٹری راو ساجد علی، مظفرگڑھ ضلع کے صدر سابق ایم پی اے ملک بلال کھر، ملتان ڈویژن کے سیکرٹری انفارمیشن سلیم راجا، ڈیرہ غازی خان ضلع کے سیکرٹری انفارمیشن فہد بھٹی، ملتان سٹی کے ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن و انچارج میڈیا سیل خواجہ عمران، ملتان ضلع کے سیکرٹری انفارمیشن چوہدری یاسین، ملتان ضلع پی وائی او کے جنرل سیکرٹری ملک ندیم اختر، خواتین ونگ جنوبی پنجاب کی جنرل سیکرٹری صائمہ عامر، خواتین ونگ جنوبی پنجاب کی سینئر نائب صدر راضیہ رفیق، خواتین ونگ جنوبی پنجاب کی سیکرٹری انفارمیشن شہناز لودھی، نازیہ ایوب، خواتین ونگ ملتان ضلع ضلع کی صدر سحرش خان، خواتین ونگ سٹی خواتین صدر عابدہ بخاری و دیگر پارٹی عہدیدران و کارکنان موجود تھے۔

پیپلزپارٹی

مزید : ملتان صفحہ آخر